جمعه 15/نوامبر/2024

ایران

صہیونی ریاست مسلم امہ کے قلب پر کینسر کا پھوڑا ہے: خامنہ ای

اسلامی جمہوریہ ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ عالم اسلام کے لیے مسئلہ فلسطین سے زیادہ اہمیت کا حامل اور کوئی مسئلہ نہیں، مگر قضیہ فلسطین کی اہمیت اور اس کے حساسیت کو کم کرنے کی منظم سازشیں ہو رہی ہیں۔

ایران کے لیے جاسوسی کا الزام، سعودی عدالت سے 15 ملزمان کو سزائے موت

سعودی عرب میں ایک فوجداری عدالت نے پندرہ افراد کو ایرانی انٹیلی جنس کے لیے جاسوسی کے الزامات میں قصور وار قرار دے کر سزائے موت کا حکم دیا ہے۔

ظلم کے خلاف جنگ میں ہرحال میں سعودی عرب کا ساتھ دیں گے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ ظلم کے خلاف جنگ میں سعودی عرب کا ہر حال میں ساتھ دیا جائے گا۔ حماس کا کہنا ہے کہ جماعت اور ایران کے درمیان بعض امور پر اختلافات موجود ہیں جنہیں دور کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

اسلحہ کی ایران کو فراہمی کے ملزم کی امریکا حوالگی کا فیصلہ

اسرائیل کی سپریم کورٹ نے زیرحراست ایک یہودی اسلحہ کے تاجر کو امریکا کےحوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔ ملزم پر الزام ہے کہ اس نے ماضی میں ایران کو ہوائی جہازوں کے اسپئر پارٹس اور اسلحہ فراہم کیا تھا۔ امریکا نے تاجر کی اسرائیل سے حوالگی کا مطالبہ کیا تھا جس پر معاملہ عدالت کے سپرد کر دیا گیا تھا۔

عرب اور ایران میں مخاصمت اور اسرائیل سے قربت تشویشناک ہے:محمود الزھار

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے سیاسی شعبے کے رکن اور سابق وزیرخارجہ ڈاکٹر محمود الزھار نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین سیاسی طورپر ایک جاہل شخص ہے۔ اس وزیردفاع انتہا پسند یہودیوں کو مطمئن کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔

حماس صہیونیوں کے خلاف جاری جنگ کا ’ہراول دستہ‘ ہے: پاسداران انقلاب

ایران کی طاقت ور فوج پاسداران انقلاب کے شعبہ تعلقات عامہ نے پاسداران انقلاب کے ایک مشیر کے اس بیان کی سختی سے تردید کی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ حماس ترکی کے ذریعے اسرائیل کے ساتھ خفیہ ڈیل کی کوشش کر رہی ہے۔ پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ فلسطین میں غاصب صہیونیوں کے خلاف جاری جنگ کا ہراول دستہ ہے۔

ایران:یوم القدس ریلیوں میں لاکھوں افراد کی شرکت

ایران کے طول و عرض میں کل رمضان المبارک کے آخری جمعہ کے موقع پر عالمی ’یوم القدس‘ منایا گیا۔ یوم القدس کی مناسبت سے دارالحکومت تہران سمیت ملک کے 850 دوسرے بڑے شہروں میں بھی جلسے جلوسوں، ریلیوں اور مظاہروں کا اہتمام کیا گیا جن میں لاکھوں افراد نے دفاع القدس کے عزم کے ساتھ شرکت کی۔

ایران میں عالمی دفاع قبلہ اول کانفرنس، حماس کی شرکت

فلسطین میں نکبہ کی 68 ویں برسی کے موقع پر ایران میں دفاع قبلہ اول کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے مندوبین نے بھی شرکت کی۔