جمعه 15/نوامبر/2024

ایران

حماس کے اعلیٰ اختیاراتی وفد کی سرکاری دعوت پر ایران آمد

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کا ایک وفد ایران کے سرکاری دورے پر تہران پہنچا ہے جہاں وہ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کرے گا۔

بیروت میں ایرانی وفد اور حماس قیادت کے درمیان بات چیت

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں کل بدھ کو ایران کے ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کی مقامی قیادت سے ملاقات کی۔

فلسطین کی تمام مزاحمتی تنظیموں کی یکساں معاونت کرتے ہیں:ایرن

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری نے کہا ہے کہ ان کا ملک اسرائیل کے خلاف لڑنے والی تمام فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کو ایک ہی نظر سے دیکھتا ہے اور سب کے ساتھ یکساں تعلقات استوار کیے ہوئے ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کی میزبانی میں نصرت الاقصیٰ کانفرنس انعقاد

ایرانی وزارت خارجہ کی میزبانی میں تہران میں دفاع قبلہ اول کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس کانفرنس میں ایرانی حکومت کی سرکردہ شخصیات، مختلف مسلمان ممالک کے سفیروں اور عالمی رہ نماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی اسرائیل کا جنگی جرم ہے: ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس شوریٰ [پارلمینٹ] کے چیئرمین علی لاریجانی نے اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں فلسطینی نمازیوں پرعاید کردہ پابندیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے صہیونی ریاست کے اقدامات کو جنگی جرم قرار دیا ہے۔

ایران میں ’یوم القدس‘ ملین مارچ، اسرائیل کے خلاف مزاحمت کا مطالبہ

کل جمعۃ الوداع کے موقع پر ایران کےدارالحکومت تہران میں ’یوم القدس’ ملین مارچ کا اہتمام کیا گیا جس میں لاکھوں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ تہران کے علاوہ ملک کے دوسرے شہروں میں بھی بڑے پیمانے پر یوم القدس مظاہرے، ریلیاں اور جلوس نکالے گئے جن میں ہزاروں ایرانیوں نے مظلوم فلسطینی قوم کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ نماز جمعہ کے اجتماعات میں علماء اور مقررین نے مسئلہ فلسطین پر روشنی ڈالی اور القدس اور مسجد اقصیٰ کی آزادی کے لیے جدو جہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ایرانی شہر شیراز میں بم دھماکے،متعدد افراد زخمی

روس کی خبر رساں ایجنسی "اِسپٹنک" کے مطابق ایران کے شہر شیراز میں ایک زور دار دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 17 افراد زخمی ہو گئے۔

حسن روحانی دوسری بار ایران کے صدر منتخب

اسلامی جمہوریہ ایران میں جمعہ کے روز ہونے والے صدارتی انتخابات میں اصلاح پسند صدر حسن روحانی دوبارہ ملک کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

ایران میں صدارتی انتخابات کے نتائج کا انتظار

اسلامی جمہوریہ ایران میں صدارتی انتخاب کے لیے ہونے والی پولنگ کے مقررہ وقت کو تین مرتبہ بڑھانے کے بعد اضافی پانچ گھنٹوں کا وقت بھی ختم ہو گیا ہے جس کے بعد گنتی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

ایران سے مذاکرات، خلیجی وزراء خارجہ کا اجلاس جمعرات کو ریاض میں طلب

کویت کے نائب وزیرخارجہ خالد الجاراللہ نے کہا ہے کہ ایران سے مذاکرات کی بحالی کے معاملے پر غورکے لیے خلیجی ممالک کے وزراء خارجہ کا اجلاس پرسوں جمعرات کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں طلب کیا گیا ہے۔