جمعه 15/نوامبر/2024

ایران

اسرائیل اسلحے کے انبار کیوں لگانے لگا؟

صہیونی ریاست اپنے وجود کو لاحق خطرات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہوئے ان نام نہاد دعوؤں کی آڑ میں وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے انبار لگانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

ایران، عراق زلزلے سے ہلاکتیں 530 ہوگئی

ایران میں امدادی کام سے وابستہ کارکنان نے زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کے لیے منگل کے روز سے ملبہ ہٹانے کا کام جاری رکھا۔ ایران عراق سرحد پر اتوار کو آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں اب تک530 سے زائد افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

امریکا اور ایران کے درمیان ’پستے‘ کی جنگ!

ایران اور امریکا ایک دوسرے کے بدترین مخالف ملک شمار ہوتے ہیں۔ آئے روز امریکی حکومت کی طرف سے ایران پر پابندیوں کی بات کی جاتی ہے۔ عالمی سطح پر بار بار پابندیاں عاید کرنے اور ایران کا معاشی گھیرا تنگ کرنے کے باوجود امریکا تہران کا کچھ بھی بگاڑ نہیں سکا۔

روس اور آذر بائیجان کے صدور کے دورہ ایران پر اسرائیل مشوش

روسی صدر ولادی میر پوتین اور ان کے آذر ہم منصب الھام علیف آج بدھ کو ایران کے سرکاری دورے پر تہران پہنچ رہے ہیں۔ دوسری طرف اسرائیل دونوں ملکوں کےصدور کے دورہ ایران پر سخت تشویش میں مبتلا ہے۔

ٹرمپ کے منہ پر طمانچہ، عالمی طاقتیں ایران کے ساتھ کھڑی ہوگئیں

امریکی اتحادیوں سمیت عالمی طاقتوں نے کہا ہے کہ وہ ایران کے ایٹمی معاہدے کی پاسداری کریں گے جس کے بارے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ وہ اسے ختم کر ڈالیں گے۔

ایران اور ترکی میں قربت ۔۔۔۔ صہیونی ریاست چراغ پا!

حالیہ مہینوں کے دوران دو بڑے مسلمان ممالک ترکی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں غیرمعمولی پیش رفت سامنےآئی ہے۔ دونوں ملکوں کےدرمیان قربت میں اس وقت اور بھی اضافہ دیکھا گیا جب عراق کےشمالی صوبے کردستان کی حکومت نے آزادی کے لیے عوامی ریفرینڈم کا انعقاد کرکے خطے کے ممالک کو ایک نئی تشویش میں مبتلا کردیا۔ عراق، ترکی اور ایران خطے میں آزاد اور خود مختار کرد ریاست کو ’ایک نئے اسرائیل‘ کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

نیتن یاھو کا ایران سے جوہری معاہدہ ختم کرنے کا مطالبہ

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے ایران کے جوہری پروگرام کےحوالے سے تہران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان پائے معاہدے کوختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ملک کا فضائی دفاع ناقابل تسخیر ہوچکا:ایران

ایرانی فضائیہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران نے فضائی دفاع کے میدان میں غیر معمولی صلاحیت حاصل کرلی ہے۔ کسی دشمن کو ایران کی فضائی حدود میں داخل ہونے کی جرات نہیں ہوسکتی۔

ایران میں عظیم الشان دفاع اقصیٰ کانفرنس،16 ممالک کی شرکت

مسجد اقصیٰ میں آتش زدگی کے واقعے کے 48 سال مکمل ہونے پر ایران میں قبلہ اول کے دفاع کے لیے مختلف تقریبات اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔

ایران کی نئی کابینہ منظوری کے لیے پارلیمان میں پیش

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے دوسری مدت صدارت کے لئے نامزد کابینہ کی حتمی منظوری کے لیے نو منتخب وزراء کے نام پارلیمنٹ [مجلس شوریٰ] میں پیش کیے ہیں۔ پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد کابینہ اپنا کام شروع کردے گی۔