جمعه 15/نوامبر/2024

ایران

یورپی ممالک نے ایران کے منجمد اثاثے بحال کردیے

ایران کے مرکزی بنک نے انکشاف کیا ہے کہ یورپی ممالک نے ایران کے منجمد اثاثے بحال کردیے ہیں۔ یہ اثاثے سنہ 2015ء کو لکسمبرگ میں منجمد کیے گئے تھے۔

ایران کا کرونا کی ویکسین تیار کرنےکا دعویٰ

اسلامی جمہوریہ ایران نے کرونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایران کے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیر اعلیٰ علی اکبر ولایتی نے ایک بیان میں کہا کہ تہران نے کرونا وباء کے علاج اور اس کی آئندہ کے لیے روک تھام کی ویکسین تیار کرلی ہے۔ ایران میں یہ اعلان ایک ایسے وقت میں کیاگیا ہے جب دوسری طرف ملک کرونا کی سخت لپیٹ میں ہے اور اب تک ہزاروں افراد جاں بحق اور بیمار ہوچکے ہیں۔

ایران میں کرونا سے ہلاکتیں 3600 سے بڑھ گئیں، متاثرین 60 ہزار

ایران کرونا کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 3603 ہوگئی ہے جب کہ ساٹھ ہزار کے قریب لوگ اس مہلک وباء کے باعث زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں۔

ایران میں کرونا سے مزید 141 فراد ہلاک، مجموعی تعداد 2898 ہوگئی

ایران میں کرونا وائرس کے نتیجے میں مزید 141 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ منگل کے روز مزید 898 افراد کے کروناکا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

اسماعیل ھنیہ کا جواد ظریف کو فون، کرونا سےہلاکتوں پر اظہار افسوس

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے گذشتہ روز ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ٹیلیفون پربات چیت کی۔

امریکا ‘طبی دہشت گردی’ کا مرتکب ہو رہا ہے: ایران

اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکی پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے امریکا کو 'طبی دہشت گردی' کا مرتکب قرار دیا ہے۔

ایران میں کرونا وائرس سے ہلاکتیں 1135 ہوگئیں

ایران میں کل بدھ کے روز مزید 147 افراد کرونا وائرس کے نتیجےمیں انتقال کرگئے جس کے بعد کرونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 1135 تک پہنچ گئی ہے۔

غزہ اور دمشق میں اسرائیلی فوج کے حملے کھلی دہشت گردی ہے: ایران

اسلامی جمہوریہ ایران نے حالیہ ایام میں فلسطین کے علاقے غزہ اور شام کے دارالحکومت دمشق میں اسرائیلی فوج کے میزائل حملوں کو فلسطینی مزاحمتی قوتوں کے خلاف صہیونی ریاست کی کھلی دہشت گردی قرار دیا ہے۔

ایران میں کرونا وائرس سے متاثرہ پہلے مریض کی تشخیص

ایرانی حکام نے کل بدھ کے روز بتایا ہے کہ مملکت میں کرونا وائرس پہنچ گیا ہے اور ایک شخص کے اس وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

امریکی منصوبہ ایک نئی تحریک انتفاضہ کا باعث بنے گا: ایران

اسلامی جمہوریہ ایران نے مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام نہاد امن منصوبے'صدی کی ڈیل' کو صدی کا خطرناک جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی منصوبہ فلسطین اور پورے خطے میں ایک نئی تحریک انتفاضہ کا ذریعہ بنے گا۔