جمعه 15/نوامبر/2024

ایران

اسماعیل ہنیہ کم فاصلے سے مار کرنے والے میزائل حملے میں شہید ہوئے

ایران کے سپاہ پاسداران انقلاب نے گذشتہ بدھ کے روز تہران میں اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبہ کے قتل سے متعلق نئی تفصیلات سامنے لائے ہیں، سنیچر کے روز ایک میں یہ بات زور دے کر کہی گئی کہ شہدا کا خون رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔

اسماعیل ھنیہ شہید کے ساتھیوں نے آخری لمحات میں کیا دیکھا؟

اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے تہران میں نمائندے ڈاکٹر خالد القدومی نے تحریک کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ اور ان کے محافظ ساتھی وسیم ابو شعبان کے بدھ 31 جولائی کو تہران میں قتل کے حالات سے نئی تفصیلات بتائی ہیں۔ ”العربی الجدید“ کے مطابق خالد القدومی نے امریکی اخبار ”نیو یارک ٹائمز“ کے دعوے کے یہ قتل ان کی رہائش گاہ میں نصب بم کے ذریعے کیا گیا کی تردید کردی۔

ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینا ایران پرفرض ہے: خامنہ ای

ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ان کا ملک اسرائیل کو تہران میں حماس کے پولٹ بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کو شہید کرنے کی "سخت سزا" دے گا۔

ایرانی سپریم لیڈر نے پزشکیان کی بطور صدر توثیق کر دی

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے آج اتوار کے روز مسعود پزشکیان کی ملکی صدر کا عہدہ سنبھالنے کے لیے باضابطہ توثیق کر دی۔ اب اصلاح پسند سیاست دان اور ہارٹ سرجن پزشکیان جوہری پروگرام پر پابندیوں کی وجہ سے معاشی بحران کے شکار اس ملک کی قیادت سنبھالیں گے۔

ایران کا اسرائیل پر حملہ اس کا ’حق‘ ہے، حماس

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق حماس نے ٹیلی گرام پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ’اسرائیل کے خلاف ایران کی طرف سے فوجی آپریشن اس کا حق ہے اور دمشق میں قونصل خانے پر حملے کا یہ جائز ردعمل ہے۔‘

امریکہ ہمارے قونصل خانے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرے: ایران

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے دمشق میں اپنے شامی ہم منصب فیصل مقداد کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر بم حملے کی ذمہ داری واشنگٹن پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو ایرانی قونصل خانے کو نشانہ بنانے کی سزا دی جائے گی اور آنے والے دن اسرائیل کے لیے مشکل ہوں گے"مشکل" ہوگا۔

ایرانی دارالحکومت میں بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد

تہران میں حماس کے نمائندے خالد قدومی کی سربراہی میں حماس کے ایک وفد نے ایرانی دارالحکومت تہران میں "غزہ، مزاحمت کی علامت" کی گیارہویں بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی ہے۔

یورپی یونین کا روس اور ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے پر غور

یورپی یونین کے وزرائے خارجہ آج پیر کو روس اور ایران پر مزید پابندیاں عائد کرنے اور یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی کے لیے اضافی 2 بلین یورو (2.11 بلین ڈالر) مختص کرنے کی کوشش کرنے کے لیے ملاقات کر رہے ہیں۔

فلسطینی مزاحمت کی ہر میدان میں حمایت جاری رکھی جائے گی:ایران

ایرانی وزیر خارجہ حسین عبداللہ نے فلسطینی عوام کے جذبہ حریت اور اسرائیلی جنگی جارحیت کے خلاف مضبوط مزاحمت کو سراہا ہے۔ اس امر کا اظہار ایرانی وزیر خارجہ نے حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے ساتھ فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے۔

اسرائیلی ریاست بمباری کر کے بچوں کو قتل کر رہی ہے: ایرانی صدر

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے غزہ پر اسرائیل کی جارحانہ بمباری کی مذمت کی ہے ۔ صدر نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل ایک مجرمانہ شناخت رکھنے والی قابض ریاست ہے جو بچوں کو قتل کر رہی ہے۔