یکشنبه 04/می/2025

ایاد الحلاق

معذور فلسطینی کے قاتل اسرائیلی پولیس اہلکار پر فرد جرم عاید

اسرائیلی پولیس کی انویسٹی گیشن یونیٹ ’ماحاش‘ نے 30 مئی 2020ء کو مقبوضہ بیت المقدس میں ایک ذہنی معذور فلسطینی 32 سالہ ایاد الحلاق کوبے دردی سے قتل کرنے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے اس پر فرد جرم عاید کی ہے۔

اسرائیلی اہلکاروں کا معذور فلسطینی کو بے گناہ شہید کرنے کا اعتراف

اسرائیل کی بارڈر سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے ایک افسر نے اعتراف کیا ہے کہ چند ماہ قبل بیت المقدس میں ایک معذور فلسطینی کو بغیر کسی جرم کے گولیاں مار کر غلطی سے شہید کر دیا گیا تھا۔

معذور فلسطینی کے قاتل صہیونی عہدیدار کھلے عام دندنانے لگے

مقبوضہ بیت المقدس میں ایک ماہ قبل اسرائیلی پولیس کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں ایک معذور فلسطینی کی شہادت کے بعد اسرائیلی حکومت اور پولیس نے اس واقعے کی تحقیقات کا اعلان کیا تھا مگر ذرائع ابلاغ کے ذریعے انکشاف کیا گیا ہے کہ معذور فلسطینی کے قتل میں ملوث دو پولیس افسران کے خلاف کسی قسم کی انکوائری نہیں ہوئی۔ ان فوجیوں کو صرف ایک بار پولیس کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش کیا گیا۔ دونوں مجرم کھلے عام دندناتے پھر رہےہیں۔

معذور شہید فلسطینی کے لواحقین کا اسرائیلی حکام سے ملاقات سے انکار

حال ہی میں بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی اندھا دھند فائرنگ سے شہید ہونے والے ایک معذور فلسطینی ایاد الحلاق کے اہل خانہ نے اسرائیلی حکام سے ملاقات سے انکار کردیا۔