
وادی اردن سے متعلق اسرائیلی اعلان پر ‘او آئی سی’ کا ہنگامی اجلاس
اتوار-15-ستمبر-2019
سعودی عرب کی درخواست پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا آج اتوار کے روز وزرائے خارجہ سطح کا ہنگامی اجلاس جدہ میں ہو رہا ہے جس میں فلسطین کے مقبوضہ وادی اردن کو اسرائیل میں ضم کرنے کے اسرائیلی اعلان پرغور اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔