جمعه 15/نوامبر/2024

اویگڈور لائبر مین

اسرائیل کے صہیونی لیڈر کا فلسطینی قیادت کو شہید کرنے کا مطالبہ

اسرائیل کے سابق وزیر دفاع اور انتہا پسند لیڈر آوی گیڈور لائبرمین نے فلسطینی تنظیموں اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' اور اسلامی جہاد کی قیادت کو نشانہ بنا کر شہید کرنے اور غزہ میں وسیع پیمانے پر جنگ مسلط کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسرائیلی وزیر کا حالیہ تبصرہ تحریک کی کامبابی کا منہ بولتا ثبوت ہے

اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس نے اسرائیلی وزیر کی طرف سے حماس کو غزہ میں نہ ختم کرنے کے تبصرہ پر بیان دیا کہ یہ تحریک کی مسلسل مزاحمت اور جدوجہد کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیر اویگڈور لائیبرمین نے حال ہی میں ایک تبصرے کے دوران کہا کہ غزہ میں حماس کو ختم کرنے کی جتنی مذموم کوششیں کی گئی وہ سب خاک میں مل گئیں ہیں لہذا یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ تحریک اپنے قومی مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔

اسرائیلی وزیردفاع نے غرب اردن میں آبادی کے نئے احکامات جاری کر دیے

قابض صہیونی ریاست کے وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے سول ایڈ منسٹریشن کے زیرانتظام سپریم پلاننگ کمیٹی کو احکامات جاری کیے ہیں کہ وہ آئندہ ہفتے ہونے والےاجلاس میں غرب اردن میں وسیع پیمانے پر نئی تعمیرات کی منظوری دے۔

غزہ کے خلاف نئی جنگ چھیڑنے کا کوئی ارادہ نہیں: لائبرمین

اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے کہا ہے کہ ان کی فوج غزہ کی پٹی پر نئی جنگ مسلط کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔ ان کا کہنا ہے کہ غزہ اور اسرائیل کےدرمیان سرحد پر موجودہ امن کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

لائبرمین کی فوجیوں کی ریٹائرمنٹ کی مدت میں کمی کی مخالفت

اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے مرد فوجی اہلکاروں کی سروس کی مدت میں کمی کے فیصلے کی مخالفت کی ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع کا دو فلسطینی بستیاں خالی کرانے کا حکم

اسرائیل کے عبرانی اخبارات کے مطابق وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں یطا اور مشرقی بیت المقدس میں دو فلسطینی کالونیوں کو غیرقانونی قرار دے کرانہیں فوری طور پرخالی کرانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے تک یہودی کالونیوں کا معاملہ موخر کرنے کی تجویز

اسرائیلی وزیر دفاع اور شدت پسند سیاست دان آوی گیڈور لائبرمین نے تجویز دی ہے کہ یہودی کالونیوں کو آئینی حیثیت دینے کا معاملہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے تک موخر کر دیا جائے۔

یہودی کالونیوں سے باہر تعمیرات پر پابندی کے لیے تیار ہیں: لائبرمین

اسرائیلی حکومت نے کہا ہے کہ وہ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں قائم یہودی کالونیوں کے باہر تعمیرات پر پابندی لگانے کے لیے تیار ہیں۔

لائبرمین غزہ میں یرغمال فوجیوں کے حوالے سے اپنے بیان سے مکر گئے

اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین غزہ کی پٹی میں یرغمال دو اسرائیلی فوجیوں کے بارے میں دیے گئے ایک بیان سے مکر گئے ہیں۔

اسرائیلی وزیر دفاع کا مرحوم فلسطینی شاعر کے کلام کے خلاف اعلان جنگ

اسرائیل کے انتہا پسند وزیر دفاع اور صہیونی حکومت میں شامل دائیں بازو کے شدت پسند مذہبی سیاست دانوں کی فلسطینی دشمنی تو مسلمہ ہے مگراس دشمنی میں وہ بعض اوقات تمام حدود وقیود کو پامال کرتے ہوئےاپنے لیے مزید بدنامی اور جگ ہنسائی کا بھی سامان کر لیتے ہیں۔ اس کی تازہ مثال اسرائیلی وزیردفاع آوی گیڈور لائبرمین کی جانب سے مرحوم فلسطینی شاعر اور ادیب محمود درویش کے خلاف اعلان جنگ ہے۔ اسرائیل کے ایک ریڈیو پر محمود درویش کا ایک قصدیہ کیا نشر ہو گیا کہ لائبرمین اس پر سخت آگ بگولا ہیں۔