جمعه 02/می/2025

اونروا

اردن میں شام سے آئے فلسطینی مہاجرین کی تعداد 19 ہزار: اونروا

اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (UNRWA) نے اعلان کیا ہے کہ شام سے اردن آنے والے فلسطینی پناہ گزینوں کی تعداد 19000 بتائی گئی ہے۔

لبنان: سیاسی سرگرمیوں پر معطل فلسطینی معلم اپنے عہدے پر بحال

لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کے ذمہ دار ادارے’اونروا‘نے ایک استاد کو اس کی "سیاسی سرگرمی" کی وجہ سے معطل کرنے کے بعد بحال کردیا ہے۔

اردنی عہدیدار کی فلسطینی ریلیف ایجنسی’اونروا‘ پر تنقید

اردن میں فلسطینی امور کے محکمے کے ڈائریکٹر جنرل رفیق خرفان نے کہا ہےکہ اردن میں فلسطینی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’UNRWA‘ کا بجٹ مملکت میں فلسطینی پناہ گزینوں کی تعداد کے مطابق نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مملکت میں فلسطینی پناہ گزینوں کی تعداد تقریباً 24 لاکھ ۔ یہ تعداد کل فلسطینی پناہ گزینوں کا 40 فیصد ہے۔

’اونروا‘ پناہ گزینوں کی امداد میں کمی کا فیصلہ واپس لے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے فلسطینی پناہ گزینوں کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’اونروا‘ کی جانب سے لبنان میں شام سے آئے فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد میں کمی کے اعلان کی مذمت کرتے ہوئے ریلیف ایجنسی سے امداد میں کمی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

فلسطینیوں کے امدادی ادارے کو بقا کے چیلنج کا سامنا ہے:گوٹیرس

مُنگل کو اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (UNRWA) کو درپیش "بحران" کے بارے میں خبردار کیا۔ انہوں نے امداد دینے والے بین الاقوامی عطیہ دہندگان سے مطالبہ کیا کہ وہ امدادی ایجنسی کے کام کو جاری رکھنے کو یقینی بنانے کے لیے فوری مالی مدد فراہم کریں۔

’اونروا‘ زوال کی سمت گامزن ہے: لارازینی

اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے قائم ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’اونروا‘ کے سربراہ فلپ لازارینی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطین کے بجٹ میں کٹوتی اور برطانیہ کا امداد کو نصف کرنا ریلیف ایجنسی کو تباہی کی طرف دھکیلنا ہے۔

غزہ:جنگ سے متاثرہ7500 خاندانوں کوفی کنبہ2000 ڈالر دینے کا فیصلہ

فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے لیے قائم اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی ’اونروا‘ کی طرف سے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بمباری سے متاثرہ ساڑھے سات ہزار خاندانوں کو فی خاندان دو ہزار ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

غزہ میں ہزاروں افراد کااونروا کے ڈائریکٹر آپریشنزکی برطرفی کامطالبہ

غزہ شہر میں اونروا کے ملازمین کی یونین کی اپیل پرہونے والے مارچ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جسمیں اونروا کے آپریشن ڈائریکٹر میتھیس شمائل کے عہدے سے برطرفی کا مطالبہ کیا گیا۔

‘اونروا’ کے ڈائریکٹرکی غزہ کے بارے میں غلط بیان پر فلسطینیوں سے معافی

اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کی ذمہ دار ایجنسی 'اونروا' کے ڈائریکٹر آپریشنز ماتھیوس شمالی نے فلسطین کے علاقے‌غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی بمباری میں بے گناہ شہریوں کے قتل عام سے متعلق جاری کردہ متنازع بیان واپس لے لیا ہے۔

‘اونروا’ چیف کے متنازع بیان پر فلسطینی سیاسی حلقوں کی شدید تنقید

فلسطینی پناہ گزینوں کی کفالت کے لیے اقوام متحدہ کی 'ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی 'اونروا' کے سربراہ ماتھیوس شمالی نے ایک متنازع بیان جاری کیا ہے جس پر فلسطینی عوامی اور سیاسی حلقوں کی طرف سے شدید رد عمل جاری ہے۔