
فلسطینیوں کی امداد پرڈچ وزیرہ کے خلاف صہیونی لابی کی شرانگیز مہم
اتوار-4-فروری-2018
ہالینڈ کی خاتون وزیر برائے بیرونی تجارت وترقی کی جانب سے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے مالی امداد جاری کیے جانے پر صہیونیوں کے حامی عناصر کی جانب سے ان کے خلاف شرانگیز مہم شروع کی گئی ہے۔ اس مُہم میں صہیونی ریاست کے اندر اور ہالینڈ کی اسرائیل نواز لابی پیش پیش ہے۔