جمعه 02/می/2025

اونروا

امریکا کا فلسطینی پناہ گزینوں‌کی ریلیف ایجنسی ختم کرنے کا مطالبہ

امریکا کے مشرق وسطیٰ کے لیے امن مندوب جیسن گرین بیلٹ نے فلسطینی پناہ گزینوں‌ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی 'اونروا' کو ختم کرنے اور فلسطینی پناہ گزینوں کے امور اور ان کی خدمات میزبان ممالک کے حوالے کرنے پر زور دیا ہے۔

بیروت: اقوام متحدہ دفتر کے باہر فلسطینی پناہ گزینوں کے حق میں مظاہرہ

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں اقوام متحدہ کے علاقائی دفتر کے باہر فلسطینی شہریوں‌ نے 'حق واپسی' کے لیے مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں فلسطینی پناہ گزینوں اورمقامی شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یہ مظاہرہ فلسطین میں یوم النکبہ کے 71 سال پورے ہونے اور فلسطین پر صہیونی ریاست کے قبضے کی مناسبت سے کیا گیا۔

‘اسٹڈی سپورٹ پروگرام’ روکنے پر فلسطینی ‘اونروا’ کے خلاف سراپا احتجاج

فلسطینی پناہ گزینوں کے امور کی ذمہ دار اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی 'اونروا' کی طرف سے اسکولوں میں اسٹڈی سپورٹ پروگرام ختم کیے جانے کے خلاف فلسطینیوں نے احتجاج کا دائرہ بڑھا دیا ہے۔

غزہ "یو این” ریلیف ایجنسی میں نکالے گئے 500 ملازمین جزوی طور پر بحال

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی قائم کردہ ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی 'اونروا' نے ادارے سے نکالے گئے 500 فلسطینی ملازمین کو 2019ء کے اختتام تک بحال کر دیا ہے۔

"اونروا” کا اصل مسئلہ رقوم کی قلت نہیں بلکہ سیاسی ہے: علی ھودی

فلسطینی پناہ گزینوں کے حقوق کے دفاع کے لیے کام کرنے والے ادارے 'اتھارٹی 302 برائے دفاع حقوق پناہ گزین' کے ڈائریکٹر جنرل علی ھوید نے کہا ہے کہ "اونروا" کا اصل مسئلہ مالی بحران نہیں‌ بلکہ سیاسی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ "اونروا" کی طرف سے فلسطینی پناہ گزینوں کے حقوق اور ان کی بہبود کی ذمہ داریوں سے عہدہ برآمد نہیں‌ ہوسکتی۔

کیا ‘اونروا’ نے اسکولوں پر فلسطینی پرچم کشائی پرپابندی لگا دی؟

فلسطینی پناہ گزینوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم نے نشاندہی کی ہےکہ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں قائم فلسطینی پناہ گزین کیمپوں میں 'اقوام متحدہ' کی قائم کردہ ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی'اونروا' کےاسکولوں پرفلسطینی پرچم غائب ہے۔

شام میں مریض فلسطینی پناہ گزین زندگی اور موت کی کشمکش میں!

شام میں فلسطینی پناہ گزینوں کو پہلے کیا مشکلات درپیش تھیں خانہ جنگی نے ان کی زندگی کا ہر سکون ان سے چھین لیا ہے ہزاروں کی تعداد میں مریض فلسطینی پناہ گزینوں کو علاج معالجے کی کوئی سہولت میسر نہیں سیکڑوں سرطان جیسے موذی امراض کا شکار ہونے کے باعث زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔

‘یواین’ ریلیف ایجنسی درسی کتب میں فلسطینی تاریخ مسخ کرنے کی مرتکب

فلسطینی عوامی اور سیاسی حلقوں کی طرف سے فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کےلیے قام کرنے والی اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی 'اونروا' کے ایک شرمناک حربے کا انکشاف کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر 'اونروا' کی طرف سے فلسطینی اسکولوں کے نصاب میں چھیڑ چھاڑ کی گئی تو اس کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔

بیروت میں فلسطینی پناہ گزینوں کا احتجاج

فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے لیے اقوام متحدہ کی قائم کردہ ریلیف ایجنسی'اونروا' کی طرف سے فلسطینی ملازمین کے خلاف کیے گئے اقدامات کےخلاف کل سوموار کو بیروت میں "اونروا" ہیڈ کواٹر کے باہراحتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا گیا ہے۔

جاپان کی فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی امداد

جاپان نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ یہ امدادی رقم فلسطینی پناہ گزینوں کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی 'اونروا' کے ذریعے ادا کی جائے گی۔