
اوقاف کونسل کی مسجد اقصیٰ کے قریب مشکوک کھدائیوں پرسخت تنبیہ
جمعہ-24-جون-2022
جمعرات کے روزمقبوضہ بیت المقدس میں اوقاف، اسلامی امور اور مقدس مقدسات کی ذمہ دار کونسل نے کچھ عرصے کے لیے مسجد اقصیٰ کے قرب و جوار میں اسرائیلی نوادرات اتھارٹی اور "العاد" سیٹلمنٹ ایسوسی ایشن کی طرف سے کھدائی کی "مشتبہ اور مبہم" کی کارروائیوں کےسنگین نتائج پر خبردار کیا ہے۔ خاص طور پر مسجد اقصی کی بیرونی بنیاد سے متصل جنوبی اور مغربی دیوار کے قریب کی جانے والی مشکوک کھدائیوں پر سخت تنبیہ کی ہے۔