جمعه 15/نوامبر/2024

انگور کے باغ

فلسطین میں انگورروں کی بہار۔ رواں سیزن پیداوار کے لیے بہترین رہا

فلسطین کی سرزمین پر رواں سال انگورکی پیداوار موسم کی سازگاری کی وجہ سے بڑھ کر 7000 ٹن کو چھو گئی ہے۔ اس سال کو فلسطینی زراعت کے اچھے سیزن کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

یہودی آباد کاروں نے فلسطینیوں کا انگور کا باغ اجاڑ ڈالا

یہودی شرپسندوں نے ایک گروپ نے گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں بیت اسکاریا کے مقام پر ایک مقامی فلسطینی شہری کےانگور کے باغ میں گھس کر انگور کے 50 پھل دار پودے تلف کردیے۔ مقامی فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ یہ کارستانی قریب ہی واقع 'غوش عتصیون' یہودی کالونی کےآباد کاروں کی ہے جو آئے روز فلسطینیوں کی جان ومال کو اسرائیلی فوج کی سرپرستی اور اشیر باد میں نقصان پہنچاتے ہیں۔

یہودیوں نے فلسطینی شہری کے باغ میں انگور کے 200 پودے کاٹ ڈالے

یہودی آباد کاروں نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں الخضر کےمقام پر ایک فلسطینی شہری کے پھلوں کے باغ میں گھس کر انگور کے 200 پھل دار پودے کاٹ کر ٹکڑےٹکڑے کردیے۔

یہودی آباد کاروں نے غرب اردن میں انگور کا ایک باغ تباہ کر ڈالا

قابض صہیونی فوج اور یہودی آباد کاروں نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر رام اللہ فلسطینیوں کے انگوروں کے ایک باغ پر حملہ کرکے کم سے کم 100 انگور کےپودے تلف کرڈالے۔

اسرائیلی فوج نے غرب اردن میں انگور کا باغ تباہ کر ڈالا

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں حلحول کے مقام پر فلسطینیوں کے انگوروں کے ایک باغ پر حملہ کر کے کم سے کم 500 انگور کے پودے تلف کر ڈالے۔