چهارشنبه 30/آوریل/2025

انڈونیشیا

انڈونیشیا میں زلزلے نے قیامت ڈھا دی، درجنوں افراد ہلاک اور زخمی

انڈونیشیا میں قدرتی آفات س نمٹنے والی ایجنسی کے مطابق جزیرہ سولاویسی میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 26 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور سیکڑوں زخمی ہو گئے۔ جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب ایک بجے کے بعد آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.2 تھی۔ اس دوران متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا جس کے بعد خوف و ہراس کے مارے مقامی باشندوں نے زیادہ محفوظ علاقوں میں جا کر پناہ لی۔

طیارہ حادثے پر اسماعیل ھنیہ کا انڈونیشی صدر سے اظہار افسوس

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے مسافر برادر ہوائی جہاز کے المناک حادثے پر انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انڈونیشیا کا مسافر طیارہ گر کرتباہ، 62 مسافر جاں بحق

انڈونیشیا کی فضائی کمپنی سری وجایا کا ایک مسافرطیارہ دارالحکومت جکارتہ سے اڑان بھرنے کے فوری بعد حادثے کا شکار ہوگیا ہے اور اس میں سوار 62 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔امدادی کارکنان کا کہنا ہے کہ طیارہ دارالحکومت نواح میں سمندرمیں گر کر تباہ ہوا ہے اور اس کا ملبہ مل گیا ہے۔

اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں‌ہوتا: انڈونیشی پارلیمان

انڈونیشیا کی پارلیمنٹ نے باورکرایا ہے کہ ان کا ملک اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کےبارے میں سوچ بھی نہیں سکتا۔

انڈونیشیا کی اسرائیل کے ساتھ تعلقات سے متعلق افواہوں کی سختی سے تردید

انڈونیشیا کی وزارت خارجہ نے بعض ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں‌ کہا گیا ہے کہ انڈونیشیا کی حکومت اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے پرغور کر رہی ہے۔

انڈونیشی پارلیمان کا ملک میں اسرائیلیوں کا داخلہ بند کرنے کا مطالبہ

انڈونیشیا کے ارکان پارلیمنٹ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلیوں کا ملک میں دخلہ بند کرے۔

انڈونیشی دانشوروں کا قضیہ فلسطین کو نظرانداز کرنے پر انتباہ

انڈونیشیا میں علما اوردانشوروں نے خبردار کیا ہے کہ مسلمان ، عرب ممالک اور عالمی کی طرف سے قضیہ فلسطین کو فراموش کیا گیا تو اس کے خطرناک نتائج سامنے آسکتے ہیں۔

اسرائیل کا الحاق کا منصوبہ غیر قانونی ہے: انڈونیشیا

انڈونیشیا کے وزیر خارجہ ریٹنو مارسودی نے کہا کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی سرزمین کے کچھ حصوں کو الحاق کرنے کے اسرائیل کے منصوبے کو مسترد کرتے ہیں۔

غرب اردن کا اسرائیل سے الحاق غیرآئینی اور ناقابل قبول ہے:انڈونیشیا

جمہوریہ انڈونیشیا نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے، وادی اردن اور دیگر فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی ریاست کی خود مختاری کے اعلان کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے غیرآئینی اور ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

انڈونیشیا میں امریکی منصوبے سنچری ڈیل کے مضمرات پر کانفرنس

ایشیائی مسلمان ملک انڈونیشیا میں 7 اور 8 مارچ 2020ء کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کےلیے پیش کردہ نام نہاد امن منصوبے کے خطے کی سلامتی اور فلسطینی قوم کے حقوق پرمرتب ہونے والے اثرات پربحث کے لیے بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس کانفرنس میں ملائیشیا کی القدس فائونڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر شریف ابو شمالہ اور دیگر عالمی رہ نمائوں نے شرکت کی۔