
اسماعیل ہنیہ کی قاہرہ میں مصری انٹیلی جنس چیف سے ملاقات
جمعہ-10-نومبر-2023
اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی قیادت میں جماعت کے اعلیٰ اختیاراتی وفد نے کل جمعرات کو عرب جمہوریہ مصر کے انٹیلی جنس چیف سے ملاقات کی۔ اس موقعے پر حماس کے سیاسی شعبے کے رکن خلیل الحیہ اور جماعت کے خارجہ امور کے سربراہ خالد مشعل بھی موجود تھے۔