
’’اسمارٹ چھتری‘‘فلسطینی،سعودی طلباء کی انوکھی ایجاد!
جمعہ-19-اگست-2016
سعودی عرب کے طالب علم اور فلسطینی طالبہ نے اسمارٹ چھتری تیار کرنے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔ شمسی توانائی پر چارج ہونے والی چھتری نہ صرف سایہ فراہم کرے گی بلکہ باقاعدہ ٹھنڈک اور رات کی تاریکی میں روشنی بھی پہنچائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ حسب ضرورت وہ دوسرے لوگوں سے رابطے کا کام بھی دے گی۔