یکشنبه 17/نوامبر/2024

انس شدید

فلسطینی اسیر نے اسرائیلی جیل میں بھوک ہڑتال معطل کردی

قابض اسرائیلی جیل میں انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کرنے والے ایک فلسطینی نوجوان نے 22 روز کے بعد بھوک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بھوک ہڑتالی اسیر کے والد پر صہیونی فوج کا بہیمانہ تشدد

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں صہیونی فوج نے زیرحراست بھوک ہڑتالی فلسطینی قید انس شدید کے والد کووحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ اسیر کے والد کو اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے بیٹے سے ملنے کے لیے جیل کی اسپتال میں پہنچے تھے۔

اسرائیلی زندانوں میں بھوک ہڑتالی فلسطینی زندگی اور موت کی کشمکش میں

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے سے تعلق رکھنے والے چار فلسطینی شہری گذشتہ کئی ہفتوں سے بلا جواز انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دو اسیران انس شدید اور احمد ابوفارہ کی حالت نہایت تشویشناک ہے اور دونوں اسیران زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔

بھوک ہڑتالی اسیران نے صہیونی فوج کی رہائی کی مشروط پیشکش مسترد کردی

اسرائیلی جیلوں میں انتظامی قید کے خلاف بھوک ہڑتال کرنے والے دو فلسطینی شہریوں انس شدید اور احمد ابو فارہ نے صہیونی حکام کی طرف سے رہائی کی مشروط پیشکش مسترد کردی ہے۔ دونوں بھوک ہڑتالی اسیران کا کہنا ہے کہ وہ رہائی تک بھوک ہڑتال جاری رکھیں گے۔