
‘انسداد غیرقانونی لیبر’۔ لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کیلئےآزمائش!
بدھ-17-جولائی-2019
لبنان کی وزارت محنت کی طرف سے 'انسداد غیرقانونی لیبر' سےمتعلق قانون کے نفاذ کے اعلان نے ملک میں موجود فلسطینی پناہ گزینوں کو ایک نئی مشکل میں ڈال دیا ہے۔ پہلے سے معاشی مسائل سے دوچار فلسطینی پناہ گزین ایک نئی آزمائش اور مصیبت کا شکار ہونے والے ہیں۔