جمعه 15/نوامبر/2024

انسانی حقوق

فلسطینی اسکول مسمارکرنے کے صہیونی مہم کی شدید مذمت

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں غیرقانونی طورپر آباد کردہ یہودی آباد کاروں کی طرف سے الخلیل شہر میں ایک اسکول مسمار کرنے کی اشتعال انگیز مہم اور اعلان پر مقامی فلسطینی حلقوں میں شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

سعودیہ بتائےدسیوں لاپتا فلسطینیوں کو کہاں رکھا گیا ہے؟

انسانی حقوق کی ایک عالمی تنظیم نے سعودی عرب میں نامعلوم وجوہات کی بنیاد پر حراست میں لینے کے بعد غائب کیے گئے فلسطینیوں کو سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسرائیلی ریاستی دہشت گردی، ایک ہفتے میں ایک فلسطینی شہید97 زخمی

فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کی رپورٹس کے مطابق گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہری شہید اور 97 زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوج فلسطینیوں کے جسم کے نازک حصوں پرگولیاں مارتی ہے

فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک گروپ نے فلسطینی مظاہرین پر صہیونی فوج کے قاتلانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے الزام عایدکیا ہے کہ اسرائیلی فوج فلسطینیوں‌کے جسم کے نازک حصوں پرحملے کرکےانہیں شہید کررہی ہے۔

حماس رہ نما کی گرفتاری اور تفتیش، انسانی حقوق گروپ کی شدید تنقید

فلسطین میں انسانی حقوق کی ایک بڑی تنظیم' ضمیر فائونڈیشن' نے رام اللہ اتھارٹی کے ہاتھوں ضمیر کی آواز بلند کرنے والوں کو پابند سلاسل کرنے اور منہ بند کرنے کے لیے ان پروحشیانہ تشدد کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔

انسانی حقوق کی معذور فلسطینی کےقتل کی تحقیقات روکنے کی شدید مذمت

فلسطین میں انسانی حقوق کے لیےکام کرنےوالی تنظیم اسرائیلی ملٹری پراسیکیوشن کی طرف سےدونوں ٹانگوں سے معذورفلسطینی ابراہیم نایف ابوثریا کی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مُجرمانہ شہادت کے واقعے کی تحقیقات روکنے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔

عباس ملیشیا کا فروری میں انسانی حقوق کی 411 پامالیوں کا ارتکاب

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت نام نہاد سیکیورٹی اداروں کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق فروری میں عباس ملیشیا نے فلسطینیوں کے خلاف انسانی حقوق کی 411 بار پامالیوں کا ارتکاب کیا۔

فلسطینیوں سے گھر خالی کرانے 800 کیسز صہیونی عدالتوں میں زیرسماعت

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ادارے "اوچا" کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی عدالتوں میں فلسطینیوں کے مکانات جبری خالی کرانے کے لیے 800 کیسز زیرسماعت ہیں۔

سنہ 2018ء: اسرائیلی فوج کے فلسطینیوں کے خلاف 32 ہزار جرائم کا ارتکاب

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں گذشتہ برس صہیونی فوج نے نہتے فلسطینیوں کے بنیادی‌حقوق کی 32 ہزار بارپامالی کا ارتکاب کیا۔

صہیونی ریاست نے جرمانوں کی آڑ میں فلسطینیوں سے 17 ملین ڈالر اینٹھ لیے

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی عدالتوں نے فلسطینی اسیران سے جرمانوں کی آڑ میں بھاری رقوم حاصل کرنے کا مشغلہ معمول بنا لیا ہے۔ گزشتہ برس صہیونی عدالتوں‌نے حراست میں لیے گئے فلسطینیوں سے جرمانوں کی آڑ میں 1 کروڑ 70 لاکھ ڈالر جمع کیے۔ جب کہ 2015ء کے بعد اب تک 10 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی رقم جمع کی گئی ہے۔