جمعه 15/نوامبر/2024

انسانی حقوق

اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی بچے کے دل میں انفیکشن، حالت تشویشناک

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے فراہم کردہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کے بدنام زمانہ عقوبت خانے'دیمون' میں پابند سلاسل ایک فلسطینی بچے کے دل کے والو میں سوزش کی وجہ سے انفیکشن ہوا ہے جس کے نتیجے میں اس کی حالت کافی تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔ اس جیل میں 30 دوسرے فلسطینی بچے بھی پابند سلاسل ہیں جنہیں بنیادی انسانی حقوق اور ہرطرح کی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے۔

غرب اردن: سیاسی گرفتاریوں پر فلسطینی اتھارٹی کو تنقید کا سامنا

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں رام اللہ اتھارٹی کی ماتحت پولیس کے ہاتھوں سیاسی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ پر انسانی حقوق کے اداروں کی طرف سے شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

ٹرمپ کا امن منصوبہ انسانی حقوق کی پامالیوں کانیا باب ثابت ہوگا:ایمنسٹی

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم 'ایمنسٹی انٹرنیشنل' نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مشرق وسطٰی کے لیے تیار کردہ امن منصوبہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا ایک نیا باب بن سکتا ہے۔

اسرائیل میں زیرحراست فلسطینی خاتون بینائی کھو بیھٹی، زندگی خطرے میں

اسرائیلی زندانوں میں قید ایک 28 سالہ فلسطینی خاتون آیات محفوظ کی بائیں آنکھ کی بینائی مکمل طور پر ختم ہوگئی ہے۔ اسرائیلی جیلروں کی مجرمانہ غفلت کے باعث اس کی حالت خطرے میں ہے۔'ھشارون' جیل میں قید آیات کے اہل خانہ نے انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ ان کی بیٹی کی رہائی کے لیے اسرائیل پردبائو ڈالیں۔

اسرائیل نے ہیومن رائٹس واچ کے مندوب کو فلسطین سے بے دخل کر دیا

صہیونی حکومت نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیم'ہیومن رائٹس واچ' کے مقبوضہ فلسطین میں تعینات مندوب عمر شاکر کو نسل پرستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بے دخل کردیا۔

اسرائیلی ریاست انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کی مرتکب ہے:ایمنسٹی

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکام کا ایک ملازم لیث ابو زیاد کو بیرون ملک سفر کرنے سے روکنے کا فیصلہ انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا مرتکب ہے۔ انسانی حقوق گروپ کا کہنا ہے کہ اسرائیل انسانی حقوق کو مسلسل دبا رہا ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کے ہاتھوں انسانی حقوق کی پامالیوں میں اضافہ

فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت سیکیورٹی اداروں کی طرف سے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں میں فلسطینیوں شہریوں کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے واقعات میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

فلسطینی رہ نما پر تشدد کی عالمی تحقیقات کا مطالبہ

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی عقوبت خانے میں پابند سلاسل فلسطینی رہ نما سامر العرابید کو جان سے مارنے کی کوشش کی گئی۔ انسانی حقوق کے گروپوں کا کہنا ہے کہ العرابید پر وحشیانہ تشدد اس لیے کیا گیا تاکہ وہ جان کی بازی ہار جائے۔ انہوں نے العرابید پر غیرانسانی اور وحشیانہ تشدد کرنے کی عالمی سطح پر آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

فلسطینی قیدی سامر العرابید پرتشدد انسانی حقوق کی سنگین پامالی قرار

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں اور ابلاغی اداروں نے اسرائیلی عقوبت خانے میں فلسطینی رہ نما سامر العرابید کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

انسانی حقوق گروپ کا سعودیہ میں فلسطینیوں کی تفصیلات جاری کرنے کا اعلان

انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم نے سعودی عرب میں قید کیے گئے فلسطینیوں کے بارے میں اہم تفصیلات جلد منظرعام پرلانے کا اعلان کیا ہے۔