جمعه 15/نوامبر/2024

انسانی حقوق

’عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی اسرائیلی جرائم میں اضافے کا سبب‘

فلسطینی مرکز برائے انسانی حقوق نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف قتل کے جرائم کو ماورائے عدالت قرار دیتے ہوئے جرائم کا سلسلہ روکنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

انسانی حقوق کے اداروں کے خلاف صہیونی ریاست کی مکروہ جنگ

فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کے کارکنوں اور اداروں پر ظلم ڈھانے کے سلسلے کی دوسری کڑی اسرائیلی ریاست کی طرف سے ان کی جاسوسی اور ان کے سمارٹ فونز کو ہیک کرنا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ ان کی ورک ڈائری میں کیا چل رہا ہے۔

انسانی حقوق کے اداروں پر’دہشت گردی‘کا اسرائیلی الزام باطل قرار

فلسطینی ’این جی اوز‘ نیٹ ورک نے قابض اسرائیلی فوج کے نام نہاد "سینٹرل ریجن کمانڈر" کے مختلف شعبوں میں کام کرنے والی چھ این جی اوز کو "دہشت گرد" کے طور پر درجہ بندی کرنے کے فیصلے کو غیر قانونی اور باطل قرار دیا ہے۔

رواں سال کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 15 فلسطینی بچے شہید

فلسطینی بچوں کے خلاف اسرائیلی خلاف ورزیوں اور جرائم کی نگرانی کرنے والی انسانی حقوق کی تحریک کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اس سال کے آغاز سے اب تک 15 فلسطینی بچے اسرائیلی فوج کی گولیوں سے شہید ہو چکے ہیں۔

تُرک عدالت میں اسرائیلی لیڈر شپ کے خلاف مقدمات قائم

فلسطینیوں اور انسانی حقوق کے مندوبین نے ترکی کے پراسیکیوٹر جنرل کے پاس ایک درخواست دائر کی ہے جس میں غزہ میں اسرائیلی فوج کی جارحیت سے متاثرہ بچوں اور خواتین کی وکالت کرتے ہوئے صہیونی لیڈروں کے خلاف مقدمات قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

’اتھارٹی اور اسرائیل دونوں انسانی حقوق کے اداروں پرحملہ آور ہیں‘

فلسطین کے انسانی حقوق کے سرکردہ رہ نما اور سماجی کارکن عصام عابدین نے انسانی حقوق کے شعبے میں کام کرنےوالے اداروں کے بارے میں فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل دونوں کے طرز عمل کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی دشمن اور فلسطینی اتھارٹی دونوں ہی انسانی حقوق کے اداروں کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کودہشت گرد قرار دینے کے اسرائیلی اقدام کی مذمت

انسانی حقوق کی فلسطینی تنظیموں کو دہشت گرد قراردینے کے اسرائیلی اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

اسرائیلی عقوبت خانوں میں 19 فلسطینی غیرانسانی ماحول میں قید

فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک گروپ نے کہا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں 19 فلسطینیوں کو غیرانسانی ماحول میں قید تنہائی میں رکھا گیا ہے جہاں انہیں بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی اداروں کے ہاتھوں انسانی حقوق کی پامالیاں

فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت سیکیورٹی اداروں کی جانب سے اپنی ہی قوم کے خلاف مظالم اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

نہتی فلسطینی خاتون 80 دن سے صہیونی زندان کی کال کوٹھڑی میں قید

ایک طرف پوری دنیا افغانستان میں طالبان کے ہاتھوں انسانی حقوق اور خواتین کے حقوق کی پامالیوں کے خدشات کو بڑھا چڑھا کرپیش کررہی ہے اور دوسری طرف غاصب صہیونی ریاست کے ہاتھوں فلسطینی خواتین کے حقوق کو منظم انداز میں پامال کرنے کے کھلم کھلا جرائم پر انسانی حقوق کے یہ عالمی چیمپیئن دانستہ طورپرآنکھیں بند کیے مجرمانہ لاپرواہی کامظاہرہ کررہےہیں۔