جمعه 15/نوامبر/2024

انسانی حقوق گروپ

قابض فوج نے الناصر ہسپتال 5 شیر خوار بچوں کا قتل کیا تھا:یورو میڈ

انسانی حقوق کی تنظیم یورو- میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس مانیٹر نے غزہ کے الناصر چلڈرن ہسپتال سے اسرائیلی قابض فوج کی جانب سے طبی ٹیموں کو زبردستی نکالے جانے کے بعد پانچ نوزائیدہ فلسطینی بچوں کو ان کےحال پر چھوڑ دیا گیا جس کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہوگئی۔ انسانی حقوق گروپ نے الناصر چلڈرن ہسپتال میں پانچ نوزائدہ بچوں کو مرنے کے لیے چھوڑنے کو صہیونی فوج کی کھلی جارحیت اور بچوں کا قتل عام قرار دیا۔ انہوں نے اس واقعے کی عالمی سطح پر اعلیٰ سطحی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا۔

شام میں فلسطینی بدترین حالات زندگی بسر کررہے ہیں: انسانی حقوق گروپ

انسانی حقوق کے ایک گروپ نے کہا ہے کہ شام میں فلسطینی پناہ گزین اب تک کی بدترین معاشی اور زندگی کے حالات میں زندگی گذار رہے ہیں اور وہ اب زندگی کی بنیادی ضروریات کو حاصل کرنے کے قابل نہیں ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا ارتکاب

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم یورو-میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس مانیٹر نے اسرائیلی قابض فوج پرغزہ کی پٹی میں بمباری کے دوران انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں کا الزام عاید کیا ہے۔

اسرائیل فلسطینیوں پر منظم اور مہلک طاقت کا استعمال کرتا ہے: یورو میڈ

یورو- میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس مانیٹر نے کہا ہے کہ فلسطینی شہریوں سے نمٹنے کے لیے قابض فوج کو موصول ہونے والی باضابطہ ہدایات کے نتیجے میں مہلک طاقت کا منظم استعمال کیا جاتا ہے

اسرائیلی جلاد قیدیوں کو اذیتیں دینے کے جرائم پر پردہ ڈال رہے ہیں

فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم نے اسرائیلی عقوبت خانوں میں سفاک صہیونی جلادوں کے ہاتھوں قیدیوں پر ہولناک تشدد اور انہیں اذیتیں دینے کے جرائم پر کڑی تنقید کی ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیم "ضمیر فائونڈیشن برائے حقوق اسیران' کا کہنا ہے کہ اسرائیلی داخلی انٹیلی جنس ادارے'شاباک' کے جلاد حراستی مراکز میں فلسطینی قیدیوں پر تشدد کے بدترین حربے استعمال کرتے ہیں۔

اسرائیلی حکام اسیر رہ نما سامرعبید قتل کرنا چاہتے ہیں

فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم'ضمیر فائویڈیشن' کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ قابض صہیونی دشمن 'ھداسا' اسپتال میں داخل فلسطینی اسیر رہ نما محمد سامر عبید کو قتل کرنا چاہتے ہیں۔