چهارشنبه 30/آوریل/2025

انسانی حقوق کی پامالیاں

زیر حراست بزرگ فلسطینی رہ نما ہسپتال سے فلسطینی اتھارٹی کی جیل منتقل

کل ہفتے کے روز فلسطینی اتھارٹی کے حکام نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رہ نما الشیخ مصطفیٰ ابو عرہ کو ہسپتال سے طولکرم گورنری کی جیل میں منتقل کر دیا، جب کہ انسانی حقوق کے آزاد کمیشن نے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

عباس ملیشیا کے ہاتھوں فلسطینی صحافی کی گرفتاری کی شدید مذمت

فلسطین میں انسانی حقوق کے فری کمیشن نے فلسطینی اتھارٹی کی ماتحت سکیورٹی سروسز کے ہاتھوں صحافی عقیل عواودہ کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔

کویتی تنظیموں کا عالمی برادری سے اسرائیلی قبضے جرم قرار دینے کا مطالبہ

بدھ کے روز کویتی سول سوسائٹی کی تنظیموں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی سرزمین پر بار بار ہونے والے جرائم کا ذمہ دار اسرائیلی قابض ریاست کو ٹھہرائے۔

کانگریس کے ارکان کی اسرائیلیوں کے لیے ویزا سے استثنیٰ پر تنقید

امریکی کانگریس کے 19 ارکان نے فلسطینی امریکیوں کے خلاف اسرائیل کی مسلسل خلاف ورزیوں کی وجہ سے ملک میں داخلے کے لیے ویزا چھوٹ کے پروگرام میں اسرائیلیوں کو شامل کرنے کے ارادے پر تنقید کی ہے۔

برطانیہ میں اسرائیلی اسلحہ ساز فیکٹری کے خلاف احتجاج پرکارکن گرفتار

ہفتے کو ایک برطانوی سماجی کارکن نے لیسٹر میں برطانوی مسلح افواج کے قافلے اور اس پریڈ پراعتراض کرتے ہوئے شہر میں اسرائیلی "ایلبٹ" اسلحہ ساز فیکٹری کو بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

فلسطینی بچے اسرائیلی جنگی مشین کا اہم ہدف ہیں: عالمی تحریک

بچوں کے دفاع کے لیے سررگرم ’ڈیفنس فار چلڈرن انٹرنیشنل موومنٹ‘ نے کہا کہ اسرائیلی قابض فوج کی جانب سے فلسطینی بچوں کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

مئی میں القدس کو یہودیانےکی پالیسی تیز، 844 خلاف ورزیاں

یورپ گروپ برائے مقبوضہ بیت المقدس نے القدس شہر اور مسجد اقصیٰ کو یہودیانے کی اسرائیلی سرگرمیو، فیصلوں اور طریقہ کار میں اضافے کی سنگینی سے خبردار کیا ہے۔

سال کے آغاز سے القدس میں 8 فلسطینی شہید، 2209 خلاف ورزیاں

سال 2023 میں مقبوضہ بیت المقدس اور بابرکت مسجد اقصی کے خلاف اسرائیلی قابض ریاست کی خلاف ورزیوں کا تسلسل جاری رہا۔ اس دوران اس کے جرائم کی واضح تصدیق اور مقدس شہر کے خلاف یہودیت اور آباد کاری کے منصوبوں کو جاری رکھا گیا۔

اسرائیلی فوج کا فول پروف سکیورٹی جیل پردھاوا،قیدیوں پر تشدد

آج منگل کی صبح اسرائیلی قابض فوج نے جلبوع جیل کے اندر قیدیوں کےسیلوں پر دھاوا بول دیا اور قیدیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

اسیر کے مکان کی مسماری، اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مکان کی پیمائش

کل پیر کو اسرائیلی قابض فوج نے شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس سے تعلق رکھنے والے قیدی خالد عبدالفتاح خروشہ کے گھر کی پیمائش کی تاکہ اس کی مسماری کے لیے انتظامات کیے جا سکیں۔