چهارشنبه 30/آوریل/2025

انسانی حقوق کی پامالیاں

فلسطینی خاتون فاطمہ ابو شلال کواسرائیلی عدالت سے انتظامی قید کی سزا

قابض اسرائیلی حکام نے نابلس کے العین کیمپ سے زیر حراست خاتون رہ نما 41ف سالہ فاطمہ ابو شلال کے خلاف چار ماہ کی انتظامی حراست کا حکم جاری کیا ہے۔

فلسطینی خواتین کی ہراسانی کا واقعہ قابل مذمت ہے: اقوام متحدہ

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینی خواتین کے ساتھ توہین آمیز سلوک اور خواتین کو ہراساں کیے جانے کے واقعے پر عالمی سطح پر مذمت جاری ہے۔

اسرائیلی زندانوں میں قید دو فلسطینی رہا،متعدد کی قید میں توسیع

جمعرات کی شام قابض اسرائیلی حکام نے غرب اردن کے شمالی شہروں طوباس اور طولکرم سےتعلق رکھنے والے دو فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جب کہ متعدد دیگر شہریوں کی قید کی مدت کے لیے توسیع کی ہے۔

فلسطینی اسیران نے عوفرجیل کے سیل بند کردیے، کھانا واپس

اتوار کی شام عوفر جیل میں تمام دھڑوں کے قیدیوں نےتمام سیکشنزبند کر دیے، کھانا واپس کردیا اور تنظیمی اداروں کو تحلیل کر دیا۔

اسرائیلی جرائم پر آواز اٹھانے والی بیلجین وزیر کے بیان کا خیر مقدم

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے فلسطینیوں بالخصوص بچوں کے خلاف قابض اسرائیلی افواج کے جرائم کے حوالے سے بیلجیئم کی وزیر برائے تعاون و ترقی کیرولین گینز کے بیانات کا خیر مقدم کیا ہے۔

ہیومن رائٹس واچ نے 2022 اور 2023 فلسطینی بچوں کے لیے مہلک قرار دیے

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ’ہیومن رائٹس واچ‘ نے کہا ہے کہ اسرائیلی قابض ریاست کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے 2022 اور 2023 مغربی کنارے میں فلسطینی بچوں کے لیے 15 سالوں میں خونریز ترین سال ہیں۔

قابض اسرائیلی عدالت سے 6 فلسطینی قیدیوں کو سزائیں

قابض اسرائیلی فوجی عدالت نے متعدد فلسطینی قیدیوں کے خلاف فیصلے جاری کیے جن میں انتظامی حراست کے احکامات جاری کرنے، انتظامی منتقلی اور حراست میں توسیع شامل ہے۔

فلسطین میں سیاسی گرفتاریوں کا معاملہ یورپی یونین میں اٹھانے کا مطالبہ

فلسطین میں انسانی حقوق کے کارکنوں نے فلسطینی اتھارٹی کی پولیس کے ہاتھوں سیاسی بنیادوں پر سابق قیدیوں اور سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس معاملے کو یورپی یونین میں اٹھانے پر زور دیا ہے۔

سال2023:31 فلسطینی شہداء کے جسد خاکی قابض فوج کی تحویل میں

صیہونی قابض فوج نے اس سال کے آغاز سے لے کر اب تک 31 فلسطینی شہداء کی لاشوں کو حراست میں لینے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں فلسطینی عوام کے خلاف جرائم کے طویل ریکارڈ میں اضافہ ہوا ہے۔

دنیا بھر کے 417 دانشوروں نے اسرائیل کو نسل پرست ریاست قرار دیا

دنیا بھر کے سینکڑوں ماہرین تعلیم اور دانشورورں نے کہا ہے کہ فلسطینی اراضی پر اسرائیل کے طویل مدتی قبضے کے نتیجے میں ایک "نسل پرست حکومت" پیدا ہوئی ہے۔