جمعه 15/نوامبر/2024

انسانی حقوق کی رپورٹیں

مقبوضہ فلسطین کے اندرونی علاقوں میں مزاحمتی کارروائیوں میں اضافہ

انسانی حقوق کی ایک رپورٹ میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ گزشتہ ستمبر کے دوران مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے اندر مزاحمتی کارروائیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

رواں سال کے دوران اب تک بیت المقدس کے خلاف 3940 صہیونی خلاف ورزیاں

فلسطین انفارمیشن مرکز "معطی" نے اس سال کے آغاز سے لے کر گذشتہ اگست کے آخر تک مقبوضہ شہر بیت المقدس میں صیہونی خلاف ورزیوں کے 3940 واقعات کا اندراج کیا ہے۔

جنوری سے اب تک فلسطین میں صحافتی آزادیوں کی 247 خلاف ورزیاںٓ

فلسطین میں ذرائع ابلاغ کی خلاف ورزیوں پر نظر رکھنے والے ایک نجی ادارے نے گذشتہ چھ ماہ میں فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی فوج اور فلسطینی سکیورٹی اداروں کے ہاتھوں ہونے والی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی ہے۔

اسرائیلی جیلوں میں عمر قید کے سزایافتہ فلسطینیوں کی تعداد 531

فلسطین میں اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے صہیونی زندانوں میں عمرقید کے سزا یافتہ فلسطینیوں کی تعداد 531 ہوگئی ہے۔

جولائی میں صہیونی فوج کے کریک ڈاؤن میں 880 فلسطینی گرفتار

فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے سرگرم تنظیموں کی طرف سے جاری کردہ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جولائی 2017ء کو اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے،بیت المقدس اور غزہ سمیت دیگر فلسطینی علاقوں میں بڑے پیمانے پر فلسطینیوں کی گرفتاریاں کیں جن میں 880 فلسطینیوں کو پابندسلاسل کردیا گیا۔