فلسطینی انٹیلی جنس کے ہاں گرفتارصحافیوں کے حوالے سے تشویش
جمعہ-11-اگست-2017
فلسطینی اتھارٹی کے انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے حال ہی میں غرب اردن سے گرفتار کیے گئے پانچ صحافیوں کے انجام کے بارے میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے گہری تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ زیرحراست صحافیوں کے ٹھکانوں کے بارے میں عباس ملیشیا کی طرف سے کسی قسم کی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں اور نہ ہی ان کی صحت کے بارے میں تفصیلات مہیا کی جا رہی ہیں۔ خدشہ ہے کہ انہیں کسی خفیہ حراستی مرکز میں تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔