جمعه 15/نوامبر/2024

انجینئر محمد الزواری

الزواری کا قتل، صفاقس کا گورنر اور دو سیکیورٹی عہدیدار برطرف

تیونس کے وزیراعظم یوسف الشاہد نے القسام انجینیر’محمد الزواری‘ کے مجرمانہ قتل کے واقعے کے بعد صفاقس شہر کے گورنر الحبیب شواط اور شہر کی نیشنل سیکیورٹی کے صوبائی ڈائریکٹر الحبیب حیدر اور صفاقس کے سیکیورٹی طیف محمد الصغیر کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔

’حماس انجینئر‘ کے مجرمانہ قتل کے خلاف تیونس میں ہزاروں افراد کا احتجاج

تیونس میں حال ہی میں مبینہ طورپر اسرائیلی خفیہ ادارے’موساد‘ کی جانب سے سابق فلائیٹ انجینیر محمد الزواری کے مجرمانہ قتل کے خلاف عوام میں سخت غم وغصہ کی فضا پائی جا رہی ہے۔ الزواری کے قتل کے خلاف گذشتہ روز دارالحکومت تیونسیہ میں ہزاروں افراد نے ریلی نکالی جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ الزواری کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے انہیں قانون کے کٹہرے میں لائے۔

حماس کے ڈرون خالق’الزواری‘ کو کیسے شہید کیا گیا:اسرائیلی اخبار

حال ہی میں تیونس کے شہر صفاقس میں سابق فلائیٹ انجینیر کی مبینہ طور پر اسرائیل کے خفیہ ادارے ’موساد‘ کے ایجنٹوں کے قاتلانہ حملے میں شہید ہونے والے سابق فلائیٹ انجینیر اور اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس‘ کے ڈرون طیاروں کے منصوبہ ساز کی شہادت کو اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے بھی غیر معمولی کوریج دی ہے۔

انجینیر محمد الزواری کی شہادت اسرائیل کی وحشیانہ دہشت گردی قرار

فلسطینی مذہبی اور سیاسی جماعتوں نے تیونس سے تعلق رکھنے والےفلائیٹ انجینیر اور القسام بریگیڈ کے ڈرون طیاروں کے منصوبہ ساز محمد الزواری کے اسرائیل کے خفیہ ادارے موساد کے جاسوسوں کے ہاتھوں قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے صہیونی ریاست کی مجرمانہ دہشت گردی قرار دیا ہے۔

’ابابیل ڈرون‘کا موجد بھی اسرائیلی دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ گیا

فلسطینیوں کی مسلح مزاحمت کے سفرکے کارواں عزیمت و استقامت میں بے شمار چمکتے ستارے تا ابد خطہ ارض کے افق پر چمکتے رہیں گے۔ ان لازوال چمکتے ستاروں میں تیونس کے فلائیٹ انجینیرمحمد الزواری بھی شامل ہیں،جنہوں نے فلسطینی تحریک مزاحمت کے سفر میں ’ڈرون‘ ٹیکنالوجی کا اضافہ کرکے ایک ایسا روشن باب قائم کیا ہے تحریک مزاحمت کے سفر میں برسوں تک یاد رکھا جائے گا۔