پنج شنبه 01/می/2025

انتقامی کارروائیاں

جرمنی میں 3200 افراد پر فلسطینیوں کی حمایت کی پاداش میں مقدمہ درج

جرمن دارالحکومت برلن میں پبلک پراسیکیوشن نے انکشاف کیا ہے کہ وہ سات اکتوبر 2023 سے غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی نسل کشی کی جنگ کے خلاف مظاہرین کے خلاف پولیس کی طرف سے درج کیے گئے تقریباً 3200 مقدمات کا جائزہ لے رہی ہے، جن میں "نفرت پر مبنی جرائم اور یہود دشمنی پرمبنی الزامات ہیں۔

فلسطینیوں کی آواز دبانے کے لیے مکروہ ہتھکنڈوں کا استعمال عروج پر

"صدا سوشل" سینٹر فار فلسطینی ڈیجیٹل رائٹس نے کہا ہے کہ اس نے ڈیجیٹل اور فلسطینی مواد کے خلاف 1230 سے زیادہ خلاف ورزیوں کو دستاویزی شکل دی ہے

قابض اسرائیلی فوج نے الخلیل میں فلسطینی خاندان بے گھرکردیا

اسرائیلی قابض فوج نے جمعرات کی صبح غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل کے جنوب مغرب میں واقع خلہ طحہ کے علاقے میں ایک فلسطینی خاندان کو اس کے گھر سے زبردستی بے دخل کر دیا

اسرائیلی جیل میں قیدیوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں

اسرائیلی جیل گیلبوا سے پچھلے فرار ہونے کے بعد گرفتار ہو چکے چھ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی انتقامی کارروائیاں جارہی ہیں۔ ان قیدیوں کو ہر تین ماہ بعد ایک سیل ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر دیا جاتا ہے۔

فلسطینی سول سوسائٹی کے خلاف اسرائیلی انتقامی کارروائی کی مذمت

اقوام متحدہ کی ایجنسیوں اور بین الاقوامی ترقیاتی ایجنسیوں کی ایسوسی ایشن نے مقبوضہ فلسطینی سرزمین میں سول سوسائٹی کی تنظیموں کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔انہیں حال ہی میں اسرائیلی حکام نے "دہشت گرد تنظیموں"میں شامل کر دیا تھا۔

سوڈانی قیادت فلسطینیوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں بند کرائے:حماس

حماس کی آفیشنل ویب سائٹ پر شائع ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ سوڈان میں حماس کی طرف سے کسی قسم کی سرمایہ کاری نہیں کی گئی اور سوڈان میں حماس کی کسی قسم کی املاک کو ضبط نہیں کیا گیا ہے۔

فلسطینی قیدیوں کے ساتھ انتقامی کارروائیوں کی شدید مذمت

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے عقوبت خانوں میں ڈالےگئے نہتے فلسطینیوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔