جمعه 15/نوامبر/2024

انتقامی کارروائی

اسرائیل نے یورپی مندوب کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں داخلے سے روک دیا

اسرائیلی حکومت نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں داخلے سے روک دیا۔

اسرائیل سے انتقام جتنا دیر سے آئے گا اتنا دردناک ہوگا:عبدالملک الحوثی

یمن کی مزاحمتی جماعت انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے کہا ہے کہ "یمن فرنٹ نے اس ہفتے 15 بیلسٹک اور پروں والے میزائلوں اور ایک ڈرون سے بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے"۔

اسرائیل کا ’اونروا‘ سے ہیڈ کوارٹر خالی کرنے،27 ملین شیکل جرمانے کا حکم

کل جمعرات کی شام اسرائیلی قابض حکام نے مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں الشیخ جراح محلے میں واقع اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین ’اونروا‘ کے ہیڈ کوارٹر کو ایک ماہ کے اندر خالی کرنے اور 27 ملین شیکل جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

قابض اسرائیل کا الشیخ عکرمہ صبری پر”دہشت گردی پر اکسانے” کا الزام

اسرائیلی قابض پراسیکیوٹر نے مسجد اقصیٰ کے مبلغ ، امام اور خطیب الشیخ عکرمہ صبری کو مطلع کیا کہ ان کے خلاف "دہشت گردی پر اکسانے" کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔

شہربدری کی وجہ سے دو فلسطینی طالبات تعلیم سے محروم

کل بدھ کے روز صہیونی قابض حکام نے مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں واقع قصبے ابو دیس سے دو طالبات کو شہر بدر کرنے کے فیصلے کی توثیق کی جس کے بعد دونوں طالبات کو ان کے شہر سے نکال دیا گیا ہے۔

اسرائیلی عدالت کا شہید فلسطینی الجعبری کا مکان مسمار کرنے کا حکم

کل اتوار کو قابض اسرائیلی ریاست کی ایک عدالت نےمقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہرالخلیل میں شہید محمد الجعبری (جن کی عمر35 سال تھی) کے گھر کو مسمار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسرائیلی ریاستی جبر، فلسطینی اپنے ہاتھوں مکان مسمار کرنے پرمجبور

کل اتوار اسرائیلی قابض حکام نے مسجد اقصیٰ کے جنوب میں واقع قصبے سلوان میں ایک شہری کو اس کے گھر کا کچھ حصہ مسمار کرنے پر مجبور کر دیا۔ اسرائیلی غاصب ریاست کی فلسطینیوں کے خلاف منظم ریاستی جبر کی یہ تازہ مثال ہے۔

شہید فلسطینی کے رشتہ داروں کے ورک پرمٹ منسوخ

فلسطینی شہید محمد سوف کے رشتہ داروں کو ورک پرمٹ سے محروم کرنے کے قابض اسرائیلی اتھارٹی کے فیصلے کی تحریک مزاحمت حماس نے مذمت کرتے ہوئے اسے بد ترین انتقامی کارروائی قرار دیا ہے۔

بسام ابو شریف کا فلسطینی اتھارٹی پر انتقامی کارروائی کا الزام

سابق فلسطینی رہ نما یاسر عرفات مرحوم کے خصوصی مشیر بسام ابو شریف نے ہفتے کے روز قدس پریس کو بتایا کہ اسرائیلی موساد کے ہاتھوں مجھ پر پہلے قاتلانہ حملے کی پچاسویں برسی پر اتھارٹی نے مجھے پاسپورٹ کی تجدید سے روک کر مجھے جبری ریٹائر کردیا اور میرے مالی واجبات کی ادائیگی بھی روک دی ہے۔

جہاز اسرائیل نہیں لے جاوں گا، امارات کی پائلٹ کے خلاف انتقامی کارروائی

گذشتہ روز متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی 'امارات ایئر' میں کام کرنے والے ایک پائلٹ نے ہوائی جہاز اسرائیل لے جانے سے انکار کیا تو اس پر اماراتی حکومت اور کمپنی نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پائلٹ کو ملازمت سے معطل کردیا ہے۔ اس کے علاوہ کمپنی نے اس کے خلاف انتقامی کارروائی شروع کردی ہے۔