
تل ابیب حملے سے اسرائیلی سیخ پا، نیتن یاھو کی انتقام لینے کی دھمکیاں
جمعہ-10-جون-2016
اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں بدھ کے روز فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے میں چار یہودیوں کی ہلاکت کے واقعے نے صہیونی ریاست کی لیڈر شپ کوآگ بگولا کر دیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو نے دھمکی دی ہے کہ وہ تل ابیب میں حملہ کرنے والوں اور اس کے حامیوں کو سبق سکھائیں گے۔