جمعه 15/نوامبر/2024

انتفاضہ القدس

غرب اردن:فدائی حملے میں تین صہیونی فوجی زخمی، حملہ آور شہید

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں اتوار کی شام ایک فلسطینی نوجوان نے اپنی گاڑی کی ٹکر سے تین اسرائیلی فوجی زخمی کردیے۔ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔

بیت المقدس: فلسطینیوں کی سنگ باری سے تین یہودی آباد کار زخمی

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقس میں فلسطینی مظاہرین کی سنگ باری سے تین یہودی آباد کار زخمی ہوگئے۔ سنگ باری سے گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔

بیت المقدس میں فائرنگ سے چار صہیونی فوجی زخمی

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں نامعلوم افراد نے اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کم سے کم چار فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔

انتفاضہ القدس کی برکات، 25% صہیونیوں کا فلسطین چھوڑنے پر غور!

فلسطین میں ایک سال سے جاری تحریک انتفاضہ القدس میں جہاں صہیونی ریاست کی منظم دہشت گردی کے نتیجے میں اڑھائی سو فلسطینی شہید اورڈیڑھ ہزار کے لگ بھگ زخمی ہوئے ہیں وہیں اس تحریک کے مثبت اور زمین پر موثر عملی اثرات بھی سامنے آئے۔

فلسطین: انتفاضہ القدس کی نصرت کے لیے وسیع پیمانے پر آن لائن مہم جاری

فلسطین میں یکم اکتوبر 2015ء کے بعد سے جاری تحریک انتفاضہ القدس کو ایک سال مکمل ہو چکا ہے۔ دوسری جانب فلسطین بھر میں اور بیرون ملک انتفاضہ القدس کی نصرت کے لیے جاندار ابلاغی مہم جاری ہے۔

’تحریک انتفاضہ ’مزاحمت‘ کے مرحلے میں داخل، ثمرات سمیٹنے کا وقت آگیا‘

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے مرکزی رہ نما اور سابق فلسطینی وزیرخارجہ ڈاکٹر محمود الزھار نے کہا ہے کہ فلسطین میں جاری تحریک انتفاضہ القدس عوامی مزاحمت کے مرحلے میں داخل ہوچکی ہے اور اس تحریک کے ثمرات سمیٹنے کا وقت آگیا ہے۔

قبلہ اول کا ’عیسائی سپاہی‘ صہیونی زنداں میں پابند سلاسل!

فلسطین پرقابض صہیونی فورسز کی انتقامی، نسل پرستانہ اور ظالمانہ کارروائیوں کا شکار صرف فلسطینی مسلمان ہی نہیں بلکہ ارض فلسطین میں بسنے والے عیسائی اور دوسری اقوام کے باشندے بھی یکساں بربریت کا شکار ہیں۔ صہیونیوں کے مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے میں بھی فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ عیسائی برادری بھی پیش پیش ہے۔

انتفاضہ القدس کاایک سال مکمل ہوگیا، حماس کا جمعہ کو یوم الغضب کا اعلان

فلسطین میں یکم اکتوبر 2015ء کو ملک میں صہیونی ریاست کی دہشت گردی اور مقدس مقامات کی بے حرمتی کے خلاف بہ طور احتجاج شروع کی گئی تحریک انتفاضہ القدس کو ایک سال مکمل ہو گیا ہے۔ انتفاضہ القدس کے ایک سال پورا ہونے پر کل جمعہ 30 ستمبر کو اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے یوم الغضب کی کال دی ہے۔

’انتفاضہ القدس‘ کاایک سال، 8 ہزار فلسطینی صہیونی زندانوں کی نذر

فلسطین میں صہیونی ریاست کے مظالم، بیت المقدس کو یہودیانے اور مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کے خلاف پچھلے سال اکتوبر کے اوائل سے شروع ہونے والی تحریک انتفاضہ القدس کو ایک سال مکمل ہو چکا ہے۔ گذشتہ ایک سال کے دوران تحریک انتفاضہ کو ناکام بنانے کے لیے غاصب صہیونیوں نے 8 ہزار فلسطینیوں کو گرفتار کرکے جیلوں میں ڈالا اور انہیں عقوبت خانوں میں اذیتیں دی گئیں۔

تحریک انتفاضہ کا ایک سال، صہیونی دہشت گردی میں 248 فلسطینی شہید

فلسطین کے شہروں میں یکم اکتوبر 2015ء سے جاری تحریک انتفاضہ القدس کو ایک سال مکمل ہوچکا ہے۔ اس تحریک میں اب تک صہیونی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 248 فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔ ان شہداء میں 103 فلسطینی رواں سال کے دوران شہید کیے گئے۔ آج منگل کو بھی ایک سولہ سالہ فلسطینی لڑکے کو الخلیل شہر کے بنی نعیم قصبے میں مزاحمت کار قرار دے کر گولیاں ماری گئیں اور اسے شہید کردیا گیا۔