جمعه 15/نوامبر/2024

انتفاضہ القدس

شہید عبدالفتاح الشریف کے قاتل پرعالمی عدالت میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ

فلسطینی نوجوان شہید عبدالفتاح الشریف کے اہل خانہ نے اپنے بیٹے کے مجرمانہ قتل میں ملوث یہودی دہشت گرد فوجی ’الیور ازاریا‘ کے خلاف بین الاقوامی عدالتوں میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مطالبہ ایک ایسے وقت میں ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب دوسری جانب شہید الشریف کے قاتل فوجی ازاریا کو گذشتہ روز اسرائیل کی فوجی عدالت سے مجرم قرار دیا گیا ہے۔

سال 2016ء میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی میں 117 فلسطینی شہری شہید

فلسطینی تنظیم اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سنہ 2016ء میں قابض صہیونی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 117 فلسطینی شہری شہید اور 17 صہیونی ہلاک جب کہ 437 زخمی ہوئے۔

انتفاضہ القدس، 2016ء میں 126 فلسطینی شہید

فلسطین میں ایک تھینک ٹینک کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ سال [2016ء] بھی فلسطینی قوم کے لیے خونی سال رہا۔ پچھلے سال قابض فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 126 فلسطینی شہری شہید ہوئے، اکتوبر2015ء کے بعد سے جاری انتفاضہ القدس کے دوران قابض فوج نے مجموعی طور پر 271 فلسطینیوں کو شہید کیا۔

اسرائیلی فوج نے گولیاں مار کر زخمی کرنے کے بعد فلسطینی لڑکی گرفتارکرلی

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کےشمالی قصبے قلندیا میں قائم ایک چیک پوسٹ کے قریب سے گذرنے والے فلسطینی لڑکی کو گولیاں مار کر زخمی کرنے کے بعد حراست میں لے لیا ہے۔ صہیونی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار کی گئی فلسطینی لڑکی اسرائیلی فوجیوں پر چاقو سے حملے کی کوشش کررہی تھی۔

اکتوبر 2015ء کے بعد صہیونی فوج کے ہاتھوں 10 ہزار فلسطینی گرفتار

فلسطین کے سرکاری محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یکم اکتوبر 2015ء کے بعد دسمبر 2016ء کے اختتام تک صہیونی فوج کے وحشیانہ کریک ڈاؤن کے دوران 10 ہزار کے قریب فلسطینیوں کو پابند سلاسل کیا گیا۔

اسرائیلی دہشت گردی سے زخمی فلسطینی بچہ چل بسا

اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں گذشتہ اکتوبر میں زخمی ہونے والا ایک 16 سالہ فلسطینی لڑکا فارس البایض گذشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جس کے بعد یکم اکتوبر 2015ء کے بعد سے جاری تحریک انتفاضہ کے شہداء کی تعداد 271 ہوگئی ہے۔

کئی ماہ قبل شہید کیےگئے 9 فلسطینی شہداء کے جسد خاکی ورثاء کے حوالے

صہیونی حکام نے شہید کیے جانے کے بعد تحویل میں لیے گئے 9 فلسطینی شہداء کے جسد خاکی ان کے ورثاء کے حوالے کردیے ہیں۔ ان شہداء کو آج ہفتے کے روز سپرد خاک کیا جائے گا۔

اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں پانچ فلسطینی شہری زیرحراست

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں ایک کارروائی کے دوران ایک فلسطینی شہری کو حراست میں لیا ہے۔ صہیونی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حراست میں لیے گئے فلسطینی شہری کی گاڑی سے تلاشی کے دوران اسلحہ بھی ملا ہے۔

اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں فلسطینی نوجوان شہید، دو زخمی

قابض صہیونی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں آج اتوار کو فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں بیت ریما کے مقام پر ایک 19 سالہ فلسطینی نوجوان شہید اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

شہادت کے کئی ماہ بعد چھ فلسطینی شہداء آبائی علاقوں میں سپرد خاک

صہیونی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں کئی ماہ پہلے شہید ہونے والے چھ فلسطینی شہریوں کو آج ہفتے کے روز ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔ کئی ماہ کے بعد فلسطینی شہداء کی تدفین کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔ بیشتر شہداء کی عمریں 20 سال کے لگ بھگ تھیں۔