جمعه 15/نوامبر/2024

انتفاضہ القدس

محمود عباس کی آمریت قومی مفاہمت کی راہ میں رکاوٹ ہے:بردویل

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سینیر رہ نما اور رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر صلاح الدین بردویل نے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کے آمرانہ فیصلے قومی مفاہمت کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ صدر عباس کے فیصلوں کے نتیجے میں قومی مفاہمت کے حوالے سے طے پائے تمام معاہدے ناکام ہوئے۔ مصالحت کے حوالے سے جن نکات پر سیاسی جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے ہوا تھا ان پربھی عمل درآمد نہیں کیا جاسکا ہے۔

اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں فلسطینی لڑکی شہید!

اسرائیلی فوج نے بدھ کو فلسطین کے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شہر بیت لحم کے قریب ایک فلسطینی لڑکی کو گولیاں مارکرشہید کردیا۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ فلسطینی لڑکی کو اس وقت گولی ماری گئی جب اس نے اپنی گاڑی سڑک کے کنارے کھڑے اسرائیلی فوجیوں کے ایک گروپ پر چڑھا دی تھی۔

حماس سے وابستہ فدائی حملہ آور سیل گرفتار کرنے کا اسرائیلی دعویٰ

اسرائیلی ریاست کے داخلی سلامتی کے ذمہ دارجنرل انٹیلی جنس ادارے’شاباک‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے سے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ سے وابستہ ایک خفیہ سیل کو پکڑا ہے جو اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں پر فدائی حملوں میں سرگرم رہا ہے۔

اکتوبر2015ء کےبعد اسرائیلی فوج کےہاتھوں 350 فلسطینی خواتین پابند سلاسل

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے جاری کردہ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یکم اکتوبر 2015ء سے فلسطین میں جاری تحریک انتفاضہ القدس کےدوران اسرائیلی فوج کے وحشیانہ کریک ڈاؤن میں 350 فلسطینی خواتین کو جیلوں میں ڈالا گیا۔

اسرائیلی فوجیوں پر سنگ باری کے الزام میں 11 فلسطینیوں پر فرد جرم عاید

اسرائیلی پراسیکیوٹرجنرل نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم سے تعلق رکھنے والے گیارہ فلسطینیوں پر اسرائیلی فوجیوں پر سنگ باری کے الزام میں فرد جرم عاید کی ہے۔

بیت المقدس: اسرائیلی فوج کے تشدد سے 11 فلسطینی زخمی

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں اسرائیلی فوج نے کے وحشیانہ تشدد کے نتیجے میں جمعرات کی شام کو گیارہ فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔

محمد القیسیہ کی شہادت، شہداء انتفاضہ القدس کی تعداد 284 ہوگئی

بدھ کے روز اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں غرب اردن میں ایک 24 سالہ فلسطینی نوجوان سعد محمد القیسیہ کی شہادت کے بعد اکتوبر2015ء کے بعد سے جاری تحریک انتفاضہ القدس کے شہداء کی تعداد بڑھ کر 284 ہوگئی ہے۔

یہودی آبادکارپرچاقوحملےکاالزام، اسرائیلی فوج کی فائرنگ سےفلسطینی شہید

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی نوجوان پر اندھا دھند فائرنگ کرکے اسے شہید کردیا۔

شہید فلسطینی کے پانچ اہل خانہ سمیت بیت المقدس سے9 فلسطینی گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے ایک کارروائی کے دوران شہید قنبر نامی فلسطینی شہید کے پانچ اہل خانہ سمیت 9 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

سال2017ء کا پہلا ہفتہ، ایک فلسطینی شہید،56 شہری زخمی

فلسطین میں صہیونی ریاست کی جانب سے ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ نئے سال [2017ء] کےآغاز کے ساتھ جاری ہے۔ رواں سال کے پہلے ہفتے میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہری شہید اور 56 زخمی ہوئے ہیں جب کہ اس دوران 98 پوائنٹس پر فلسطینیوں اور اسرائیلی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔