چهارشنبه 30/آوریل/2025

انتفاضہ القدس

الخلیل: چاقو سے مسلح فلسطینی گرفتار کرنے کا اسرائیلی دعویٰ

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل سے مسجد ابراہیمی کے قریب ایک فلسطینی شہری خاتون کو حراست میں لیا ہے جس پر یہودی آباد کاروں اور فوجیوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

شہید فلسطینی بچی نواف کا جسد خاکی اس کے ورثاء کے حوالے

گذشتہ روز اسرائیلی فوج کی وحشیانہ فائرنگ سے شہید ہونے والی سولہ سالہ فلسطینی بچی نوف انفیعات کا جسد خاکی اور اس کے لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے۔ شہید کو آج سپرد خاک کردیا جائے گا۔

تحریک انتفاضہ القدس کے شہداء کی تعداد 314 ہوگئی

فلسطینی تھنک ٹینک ’القدس اسٹڈی سینٹر‘ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یکم اکتوبر 2015ء کے بعد سے فلسطین میں جاری ’تحریک انتفاضہ القدس‘ کے دوران اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں میں 314 فلسطینی جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔

فلسطینی قوم اسرائیلی جرائم کو کبھی فراموش نہیں کرسکتی:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ فلسطینی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزت وناموس اور ان کی جان و مال کی طرف بڑھنےوالے دشمن کا ہر ہاتھ کاٹ دیں گے۔

انتفاضہ القدس: ایک ہفتے میں دو فلسطینی شہید،7 صہیونی زخمی

فلسطین میں جاری تحریک انتفاضہ القدس کے گذشتہ ہفتے کے دوران دو فلسطینی شہید جب کہ فلسطینی شہریوں کی مزاحمت کارروائیوں کے دوران 7 صہیونی زخمی ہوئے۔ مجموعی طور پر غرب اردن اور بیت المقدس میں 89 مقامات پر فلسطینی شہریوں اور صہیونی فورسز کے درمیان تصادم ہوا۔

اپریل 2017 ء کا چوتھا ہفتہ، 11 فدائی حملے، 17 صہیونی زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اپریل کے چوتھے ہفتے کے دوران فلسطینی شہریوں نے 11 فدائی کارروائیاں کی جس کے نتیجے میں 17 صہیونی زخمی ہوئے۔

فلسطینی خاتون شہادت کے ایک ماہ بعد سپرد خاک

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والی فلسطینی خاتون شہیدہ سہام راتب نمر کو اس کی شہادت کے ایک ماہ بعد سپرد خاک کیا گیا ہے۔ 49 ساہ شہید سہام نمر کو شمال مشرقی بیت المقدس میں عناتا قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ انہیں ایک ماہ قبل اسرائیل فوج نے گولیاں مارنے کے بعد شہید کردیا تھا اور ان کا جسد خاکی قبضے میں لے لیا تھا۔

اسرائیلی دارالحکومت میں مزاحمتی کارروائی،4 صہیونی زخمی

فلسطین کےمقبوضہ شہر تل الربیع [تل ابیب] میں اتوار کی شام ایک فلسطینی نوجوان نے چاقو کے پے درپے وار کرکے چار صہیونیوں کو زخمی کردیا۔

دو ہفتوں میں ایک فلسطینی شہید،46 زخمی،20 مکانات مسمار:یواین

فلسطین میں اسرائیلی فوج کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں جاری کردہ اقوام متحدہ کی پندرہ روزہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دو ہفتوں کے دوران ایک فلسطینی شہری شہید،46 زخمی اور 20 مکانات مسمار کیے گئے۔

غرب اردن میں عارضی سکون میں کسی بھی طوفان اٹھ سکتا ہے:اسرائیل

اسرائیل کے داخلی سلامتی کے ذمہ دار ادارے’شاباک‘ نے تسلیم کیا ہے کہ فلسطین کے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شہروں میں حالیہ امن عارضی ہے۔ مگر یہ عارضی امن وسکون کسی نئے طوفان کا پیش خیمہ معلوم ہوتا ہے۔