جمعه 15/نوامبر/2024

انتفاضہ القدس

ہفتہ رفتہ: 11 فدائی حملے،9 صہیونی زخمی،87 مقامات پرمزاحمت

گذشتہ ایک ہفتے کے دوران فلسطین میں انتفاضہ کارروائیوں کےدوران 9 صہیونی زخمی ہوئے۔ اس دوران 11 فدائی حملے کیے گئے جب کہ صہیونی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں 87 مقامات پر تصادم ہوا۔

بیت المقدس میں سنگ باری سے ایک اسرائیلی پولیس اہلکار زخمی

فلسطین کےمقبوضہ بیت المقدس شہر میں فلسطینی نوجوانوں کے پتھراؤ کے نتیجے میں ایک اسرائیلی پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔

اسرائیلی فوج کی فدائی حملہ آورکے اہل خانہ سے بدسلوکی

قابض صہیونی فوج کی بھاری نفری نے گذشتہ روز غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ کے شمال مغرب میں واقع کوبر قصبے میں ایک فدائی حملہ آور فلسطینی کے گھر پر دھاوا بولا اور گھر میں موجود خواتین اور بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے بعد گھر میں قیمتی سامان کی بڑے پیمانے پر توڑپھوڑ کی۔

غرب اردن میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ فائرنگ سے فلسطینی شہید

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں جمعرات کو اسرائیل فوج نے ایک اور فلسطینی نوجوان کو مزاحمت کار ہونے کے شبے میں گولیاں مار کر شہید کردیا۔

تحریک انتفاضہ القدس کے شہداء کی تعداد 338 ہوگئی

فلسطینی تھنک ٹینک ’القدس اسٹڈی سینٹر‘ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یکم اکتوبر 2015ء کے بعد سے فلسطین میں جاری ’تحریک انتفاضہ القدس‘ کے دوران اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں میں 338 فلسطینی جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔

ایک ہفتے میں 7 فلسطینی شہید،7 فدائی حملوں میں 3 صہیونی ہلاک

رواں ماہ جولائی کے دوسرے ہفتے کے اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 7 فلسطینی شہری شہید جب کہ فلسطینیوں کی 7 مزاحمتی کارروائیوں میں تین صہیونی جنہم واصل اور چار زخمی ہوئے۔

اسرائیلی ریاستی دہشت گردی، 2017ء کی پہلی ششماہی رپورٹ!

فلسطین میں قابض صہیونی فوج کی جاری ریاستی دہشت گردی اور اس کے نتیجے میں فلسطینی شہریوں کے ہونے والے جانی و مالی نقصان، فلسطینیوں کی جوابی فدائی کارروائیوں اور تحریک انتفاضہ کے تحت ہونے والی کارروائیوں کی ششماہی رپورٹ جاری کی گئی ہے۔

صہیونی فوج نے ایک اور فلسطینی شہید کردیا

قابض صہیونی فورسز نےفلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں جبع چیک پوسٹ پر ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔ صہیونی فورسز نے الزام عاید کیا ہے کہ فلسطینی نوجوان کو اس وقت گولیاں ماری گئیں جب اس نے ایک فوجی اہلکار پر چاقوسے حملے کی کوشش کی تھی۔

القدس: فدائی حملہ آوروں کا داعش سے تعلق کا دعویٰ من گھڑت قرار

فلسطینی جماعتوں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ اور عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین نے گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں قابض فوج پرفدائی حملہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے تین فلسطینیوں کے شدت پسند گروپ ’داعش‘ سے تعلق کے دعوؤں کی سختی سے تردید کی ہے۔

بیت المقدس میں فدائی کارروائی انتفاضہ کے تسلسل کا ثبوت ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں ایک دلیرانہ فدائی حملے میں ایک صہیونی فوجی کو ہلاک اور چھ کو زخمی کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے تین نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ بیت المقدس میں کارروائی نے ثابت کردیا ہےکہ صہیونی دشمن کےخلاف جاری فلسطینی تحریک انتفاضہ پوری قوت سے جاری ہے اور اسے کچلنے کے صہیونی دعوے غلط ثابت ہوئے ہیں۔