چهارشنبه 30/آوریل/2025

انتفاضہ القدس

انتفاضہ القدس کے دوران 370 فلسطینی بچیاں اور خواتین گرفتار

فلسطین میں محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اکتوبر 2015ء کے بعد سے اب تک دو سال کے دوران تین سو ستر فلسطینی خواتین اور بچیاں گرفتار کی گئیں۔

انتفاضہ القدس کے 2 سال، 14 ہزار فلسطینی گرفتارکیے گئے

فلسطین میں اسیران کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک ادارے کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اکتوبر2015ء سے فلسطین میں شروع ہونے والی تحریک انتفاضہ القدس کے دوران اب تک 14 ہزار فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔

’انتفاضہ القدس نے دشمن کے خلاف جنگ کے اصول تبدیل کردیے‘

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ گذشتہ دو سال سے قابض اسرائیلی ریاست کے خلاف جاری انتفاضہ القدس نے جنگ کے اصول اور گیم رولز تبدیل کردیے ہیں۔ فلسطینی قوم کے خلاف اسرائیلی ریاست کی طرف سے طاقت کے وحشیانہ استعمال کے بعد اب یہ طے ہوگیا ہے کہ فلسطینیوں کو آزادی کے حصول کے لیے مسلح مزاحمت کے سوا کوئی چارہ نہیں رہا ہے۔

آزادی کے حصول تک مسلح جہاد جاری رکھیں گے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے ایک بار پھر فلسطین میں صہیونی ریاست کے ناجائز اور غاصبانہ قبضے کے خاتمے کے لیے مسلح جدو جہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

ہفتہ رفتہ: 5 فدائی حملے، 69 مقامات پر صہیونیوں سے تصادم

فلسطین میں جاری تحریک انتفاضہ القدس پر گہری نظر رکھنے والی ویب سائیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ ستمبر کے تیسرے جاری ہفتے کے دوران فلسطین میں غاصب صہیونیوں کے خلاف 5 فدائی حملے کیے گئے جن میں کم سے کم تین صہیونی زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ غرب اردن مقبوضہ بیت المقدس میں مجموعی طور پر فلسطینی شہریوں اور صہیونی فوج کے درمیان 69 مقامات پر تصادم ہوا۔

فلسطینی بچے کاجسد خاکی دو ہفتے بعد ورثاء کے حوالے

اسرائیلی حکام کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ دو ہفتے قبل شہید کیے گئے 17 سالہ فلسطینی لڑکے کا جسد خاکی آج جمعہ کی شام اس کے ورثاء کے حوالے کیا جائے گا۔

ستمبر میں فلسطین میں عوامی مزاحمت میں شدت پراسرائیل پریشان

اسرائیلی اخبارات کے مطابق صہیونی سیکیورٹی ادارے رواں ماہ ستمبر کے دوران فلسطینی مزاحمتی کارروائیوں میں اضافے کے خدشے سے پریشان ہیں۔

’249 فلسطینی شہداء کے جسد خاکی اسرائیلی فوج کی تحویل میں‘

فلسطینی شہداء کے جسد خاکی اسرائیل سے واپس لانے کے لیے سرگرم قومی کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ابھی تک 249 فلسطینی اسیران کے جسد خاکی اسرائیلی فوج کے قبضے میں ہیں۔ ان میں سے 10 شہداء کے جسد خاکی برف خانوں میں رکھے گئےہیں۔

انتفاضہ القدس، گذشتہ ہفتے6 فدائی حملے،60مقامات پر تصادم

گذشتہ ہفتے فلسطین کے مقبوضہ شہروں میں اسرائیلی ریاست کی دہشت گردی کے خلاف جاری فلسطینی انتفاضہ القدس کی کارروائیوں کے دوران چھ فدائی حملے کیے گئے جن میں تین صہیونی زخمی ہوئے۔

الخلیل: فدائی حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں فلسطینی گرفتار

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک فلسطینی نوجوان کو گرفتار کیا ہے جس الزام ہے کہ وہ اسرائیلی فوج پر فدائی حملے کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔ صہیونی فوج کا کہنا ہے کہ گرفتار فلسطینی کے قبضے سے ایک خنجر بھی برآمد کیا گیا ہے۔