چهارشنبه 30/آوریل/2025

انتفاضہ

انتفاضہ کچلنے کے لیے امریکی ثالثی میں اتھارٹی اور اسرائیل میں معاہدہ

اتوار کی شام عبرانی ذرائع نے فلسطینی اتھارٹی اور صہیونی ریاست کے درمیان ایک معاہدے کا انکشاف کیا ہے جس کی سرپرستی امریکہ کی طرف سے کی گئی تھی۔ اس خفیہ معاہدے میں مغربی کنارے میں نام نہاد موجودہ کشیدگی اورامن وامان کی بڑھتی ہوئی خراب صورت حال کو قابو کرنےکی آڑ میں انتفاضہ کو ختم کرنے کا معاہدہ کیا گیا تھا۔

بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کے تحفظ کے لیے نیا انتفاضہ ابھرے گا: حماس

حماس نے دو نئے فلسطینی شہدا متین دابا اور محمد ترمان کی شہادت کے سلسلے میں اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ شہدا کے خون سے مسجد اقصیٰ اور مقبوضہ بیت المقدس کے تحفظ کے لیے ایک نئی انتفاضہ کا آغاز ہو گا۔

انتفاضہ فلسطین کی مستقل حفاظت کا واحد راستہ ہے: جاسر البرغوثی

حماس کے اہم رہنما جاسر البرغوثی نے ایک بیان میں کہا کہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں جگہ جگہ اسرائیلی قابض افواج کے خلاف ہمہ گیر انتفاضہ اہلِ فلسطین اور مقدس مقامات کی حفاظت کا واحد راستہ ہے۔

اسرائیلی وزیر کے بیان پر حماس کے ترجمان کا جواب

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ اسرائیلی نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ دفاع بنیامین غانتس کا بیان فلسطینی عوام اور ان کی مزاحمت کی راہ کھوٹی نہیں کر سکتا۔

مسجد اقصیٰ کی مسلسل بے حرمتی ایک نئی انتفاضہ کا موجب بن سکتی ہے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے خبردار کیا ہے کہ یہودی شرپسندوں کے ہاتھوں قبلہ اول کی مسلسل بے حرمتی اور قابض صہیونی حکام کی طرف سے فلسطینی نمازیوں کی گرفتاریوں کے رد عمل میں فلسطین میں ایک نئی تحریک انتفاضہ شروع ہوسکتی ہے۔

وقف املاک کی چوری کے خلاف نئی فلسطینی انتفاضہ!

حال ہی میں فلسطین میں ایک چونکا دینے والی خبر سامنے آئی کہ بعض نوسرباز قسم کے عناصر صہیونی دشمن کے سہولت کار بن کر مقبوضہ بیت المقدس اور غرب اردن کے تاریخی شہر الخلیل کی اسلامی اوقاف کے زیرانتظام املاک اور اراضی کو چوری چھپے فروخت کر رہے ہیں۔

2000ء کے بعد ایک لاکھ فلسطینیوں کو صہیونی زندانوں میں اذیتیں دی گئیں

فلسطین کے سرکاری سطح پر جاری کیے گئے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ 28 ستمبر 2000 ء کو فلسطین میں شروع ہونے والی تحریک انتفاضہ الاقصیٰ کے بعد اب تک ایک لاکھ فلسطینیوں کو صہیونی ٹارچر سیلوں میں ڈال کر انہیں اذیتیں دی گئیں۔

انتفاضہ القدس کو منطقی انجام تک جاری رکھیں گے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ‘‘حماس’’ نے فلسطین کی آزادی اور قبلہ اول اور بیت المقدس کو پنجہ یہود سےآزاد کرانے کے لیے مسلح جہاد جاری رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ قابض دشمن کے مظالم کے خلاف جاری تحریک انتفاضہ کو اس کے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ صہیونی ریاست کا زوال نوشتہ دیوار بن چکا ہے۔ فلسطینی قوم کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔

تحریک انتفاضہ کے 7 ماہ، 34 یہودی ہلاک، 2441 فلسطینی گرفتار

اسرائیل کے داخلی سلامتی کے خفیہ ادارے ’’شاباک‘‘ کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے سال اکتوبر کے بعد سے اپریل 2016ء کے آخر تک فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں میں 34 یہودی ہلاک اور 2441 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔