حماس رہ نما حسن یوسف کو اسرائیلی عدالت سے انتظامی حراست کی سزا
جمعرات-22-اکتوبر-2020
اسرائیل کی ایک فوج داری عدالت نے 65 سالہ فلسطینی رکن پارلیمنٹ اور اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے غرب اردن میں سینیر رہ نما الشیخ حسن یوسف کو چھ ماہ قابل توسیع انتظامی قید کی سزا سنائی ہے۔ الشیخ حسن یوسف کو اسرائیلی فوج نے یکم اکتوبر کو حراست میں لیا تھا۔