پنج شنبه 01/می/2025

انتظامی قید

حماس کے سرکردہ رہ نما اور رکن پارلیمںٹ اسرائیلی جیل سے رہا

اسرائیلی جیل میں قید اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سرکردہ رہ نما اور فلسطینی قانون ساز کونسل کے رکن جمال الطویل کو 10 ماہ انتظامی قید کے بعد رہا کردیا گیا۔ الشیخ جمال الطویل البیرہ گورنری کے سابق میئر بھی ہیں۔

اسرائیلی عدالت سے دو فلسطینی حقیقی بھائیوں کو انتظامی قید کی سزا

قابض اسرائیلی حکام نے زیر حراست دو فلسطینی حقیقی بھائیوں بلال اور بسام دیاب کو چار چار ماہ کی انظامی قید کی سز کا حکم دیا ہے۔ سزا پانے والے فلسطینیوں کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر جنین سے ہے۔

فلسطینی اسیر نے انتطامی قید کے خلاف بھوک ہڑتال معطل کردی

اسرائیلی جیل میں قید 34 سالہ فلسطینی شہری نے انتظامی قید کے خلاف شروع کی گئی بھوک ہڑتال معطل کردی ہے۔

اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی نوجوان کی 23 روز سے مسلسل بھوک ہڑتال جاری

اسرائیلی جیل میں انتظامی قید کے تحت پابند سلاسل 34 سالہ فلسطینی نوجوان نے ظالمانہ قید کے خلاف بہ طور احتجاج مسلسل 23 دن سے بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہے۔

اسرائیل کی فوجی عدالت سے فلسطینی رکن پارلیمنٹ کو انتظامی قید کی سزا

اسرائیل کی ایک فوجی عدالت کی طرف سے فلسطینی پارلیمنٹ کے ایک منتخب رکن احمد عطون کو بلا جواز چار ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔ یہ ان کی انتظامی قید کی دوسری سزا سزا ہے۔

اسرائیلی عدالت سے فتح کے رہ نما کی انتظامی قید میں تیسری بار توسیع

اسرائیل کی فوجی عدالت نے زیرحراست ایک فلسطینی رہ نما اور تحریک فتح کے رکن کی انتظامی قید میں تیسری بار پانچ ماہ کی توسیع کی ہے۔

اسرائیلی عدالت سے خاتون صحافی بشریٰ طویل کو انتظامی قید کی سزا

قابض صہیونی ریاست کی ایک فوجی عدالت نے چند روز قبل گرفتار کی گئی ایک سینیر خاتون صحافی بشریٰ طویل کو چار ماہ کی قابل تجدید انتظامی قید کی سزا سنائی ہے۔

اسرائیلی عدالت سے فلسطینی سائنسدان کی انتظامی قید کی تجدید

قابض اسرائیلی ریاست کی ایک فوجی عدالت نے زیر حراست فلسطینی سائنسدان عماد البرغوثی کی انتظامی قید میں دوسری بار مزید چار ماہ کی توسیع کر دی ہے۔

اسرائیلی عدالت سے فلسطینی صحافی کی انتظامی قید میں چار ماہ کی توسیع

اسرائیلی ریاست کی ایک فوجی عدالت نے بدھ کے روز صحافی مجاھد السعدی کی انتظامی قید میں چار ماہ کی تجدید کرتے ہوئے انہیں دوبارہ پابند سلاسل کردیا ہے۔

رواں سال اسرائیلی عدالتوں سے 880 فلسطینیوں کو انتظامی قید کی سزائیں

فلسطینی اسیران اسٹڈی سینٹر کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے دوران اسرائیلی فوجی عدالتوں سے 880 فلسطینیوں کو انتظامی قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔