
غرب اردن: ایک ہزار یہودیوں کے انبیاء کرام کے مزارات پر دھاوے
پیر-21-اگست-2017
فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر سلفیت میں انبیاء کرام کے مزارات ایک بار پھر یہودی غنڈہ گردی کا نشانہ بنے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق آج سوموار کو کم سے کم ایک ہزار سے زاید یہودی اشرار نے انبیاء کرام کے مزارات پر دھاوے بولے اور مقدس مقامات کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔