شنبه 16/نوامبر/2024

امیر قطر

فلسطینی قوم کو انصاف ملنے تک خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا: امیر قطر

امیر قطر االشیخ تمیم بن حمدل آل ثانی نے کہا ہے کہ جب تک فلسطینی قوم کو ان کے آئینی اور جائز حقوق فراہم کرنے کے ساتھ ان کے ساتھ انصاف نہیں کیا جاتا اس وقت تک مشرق وسطی میں پائیدار امن کے قیام کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔

عالمی برادری فلسطینیوں کو ان کے حقوق دلانے میں عاجز کیوں ہے؟ امیر قطر

خلیجی ریاست قطر کے امیرالشیخ تمیم بن حمد نے نیویارک میں جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں فلسطین کے حوالے سے عالمی برادری کے کرادر پر سخت تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ زندہ ضمیر انسانیت کے باوجود فلسطینی قوم کو برسوں سے انصاف فراہم نہیں کیا جاسکا۔

خلیجی ممالک کے حوالے سے قطر کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی: امیر قطر

امیر قطر تمیم بن حمد آل ثانی نے کہا ہے کہ ان کے ملک کی خلیجی ممالک کے ساتھ جاری بحران کے حوالے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

اسرائیل مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے قیام میں رکاوٹ ہے: امیر قطر

قطر کے امیر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے کہا ہے کہ ان کا ملک قضیہ فلسطین کی بے لوث حمایت اور غیر مشروط مدد جاری رکھے گا۔ انہوں نے صہیونی ریاست سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ عرب علاقوں سے اپنا تسلط فوری طور پر ختم کرے اور آزاد فلسطینی مملکت کے قیام کی راہ میں رکاوٹیں ختم کرے۔

مشکلات نے قطر کو خود اعتماد بنا دیا: امیر قطر

امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے کہا ہے کہ تمام اقوام مشکل مراحل سے گذرتی ہیں۔ قطر کو بھی مشکل مراحل درپیش رہےہیں مگر مشکلات نے دوحہ کو خود اعتماد بنا دیا۔

غزہ میں مظاہرین کے قتل عام کی تحقیقات ہونی چاہئیں:امیر قطر

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کےسیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے فلسطین میں ’یوم الارض‘ کےموقع پر اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے حوالے سے عالمی رہ نماؤں سے رابطے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

امیرقطر کا ھنیہ کو فون، غزہ کے لیے ایک کروڑ ڈالر فوری امداد کا اعلان

قطر کے امیرالشیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کےسیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کو ٹیلی فون کرکے انہیں غزہ کی پٹی کے عوام کو درپیش معاشی مشکلات کے حل کا یقین دلایا ہے۔ امیر قطر نے غزہ کے عوام کو درپیش معاشی بحرانوں کے خل کے لیے 33 ملین قطری ریال کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ یہ رقم امریکی کرنسی میں نوے لاکھ ڈالر سے زیادہ بنتی ہے۔

اسماعیل ھنیہ کی امیر قطر کو قطر کے قومی دن پر تہینتی پیغام

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی کو قطر کے قومی دن کی مناسبت سے مبارک باد پیش کی ہے۔

اسماعیل ھنیہ کا عیدالفطر پر امیر قطر کو تہنیتی پیغام

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور قطری قوم کو عید الفطر کے موقع پر جماعت اور فلسطینی قوم کی طرف سے مبارک باد پیش کی ہے۔ انہوں نے عید کے موقع پر قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے قطر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

امیر قطر کا اسماعیل ہنیہ کو فون، حماس کی قیادت سنبھالنے پر مبارکباد

قطر کے امیر تمیم بن حمد آل ثانی نے اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے پولٹ بیورو کے نو منتخب سربراہ اسماعیل ہنیہ کو گذشتہ روز ٹیلی فون کیا اور انہیں فلسطین کی سرکردہ مزاحمتی تحریک کے سیاسی شعبے کا سربراہ منتخب ہونے پر انہیں اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔