
شام سے نقل مکانی کے دوران 50 فلسطینیوں کی سمندر میں اموات
جمعہ-27-جنوری-2017
شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے’فلسطین۔ شام ایکشن گروپ‘ کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شام میں خانہ جنگی کے دوران وہاں سے فرار ہوکر دوسرے ملکوں میں پہنچنے کی کوشش کے دوران 50 فلسطینی پناہ گزین سمندر میں کشتیوں کے حادثات میں جاں بحق ہوئے۔