جمعه 15/نوامبر/2024

امن عمل

اسرائیل قیام امن کی کوششوں کو تباہ کرنے پر تُلا ہوا ہے:او آئی سی

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے کہا ہے کہ غرب اردن کے کچھ علاقوں پر اسرائیلی ریاست کی عمل داری قائم کرنے کا اعلان خطے میں قیام امن کے لیے کی جانے والی مساعی کو تباہ کرنے کے مرادف ہے۔

امریکا امن عمل کا ثالث نہیں بلکہ فریق بن چکا:اردنی پارلیمان

اردنی پارلیمانن کی خارجہ امور سے متعلق کمیٹی نے باور کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیے جانے کے بعد امریکا مشرق وسطیٰ کے امن عمل کا ثالث نہیں بلکہ فریق بن چکا ہے۔

نیتن یاھو نے ’العقبہ خفیہ سربراہ ‘ کی تصدیق کردی

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے ایک سال قبل وادی العقبہ کے مقام پر اردن، مصر اور امریکا سربراہوں کے ساتھ ہونے والے اس خفیہ اجلاس کی تصدیق کی ہے جس میں مسئلہ فلسطین کو امریکا اور اسرائیل کی مرضی کے تحت حل کرنے کی اسکیم تیار کی گئی تھی۔

اردن، اسرائیل، مصر،امریکا کی فلسطین پر سودے بازی کی سازش طشت ازبام

اسرائیل کے ایک کثیرالاشاعت عبرانی اخبار نے ایک سال قبل امریکا، اسرائیل، مصر اور اردن کی سربراہ قیادت کے ایک خفیہ اجلاس کا بھانڈہ پھوڑ دیا ہے جس میں مبینہ طور پر مسئلہ فلسطین کو اسرائیل اور امریکا کی منشاء کے مطابق حل کرنے سےاتفاق کیا گیا تھا۔

فرانسیسی امن اقدام کے امکانات، مثبت اور منفی پہلو!

فرانس کی جانب سے رواں سال جون میں مشرق وسطیٰ میں دیر پا قیام امن اورفلسطین۔ اسرائیل تنازع کے سیاسی حل پر زور دینے کے لیے بین الاقوامی مشرق وسطیٰ امن کانفرنس کا انتقاد کیا۔ اس کانفرنس میں بیس ممالک کے مندوبین کو مدعو کیا گیا تھا۔ کانفرنس میں فلسطینی اتھارٹی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ فلسطین کی بعض مذہبی اور سیاسی جماعتوں نے پیرس میں منعقدہ مشرق وسطیٰ امن کانفرنس کو اصل مسئلے سے توجہ ہٹا کرغیرضروری معاملات پر توجہ مرکوز کرانے کا بہانہ قرار دیا جب کہ اسرائیل نے بھی پیرس کے امن اقدام کی مخالفت کی۔

مصری وزیرخارجہ کا دورہ اسرائیل، نیتن یاھو سے ملاقات

مصر کے وزیرخارجہ سامح شکری ایک روزہ دورے پرآج اتوار کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں پہنچے ہیں جہاں وہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور اسرائیلی وزیردفاع وخارجہ سمیت متعدد دیگر عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔

مصر، اسرائیل فلسطین سربراہ کانفرنس کے لیے خفیہ رابطوں کا انکشاف

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نےانکشاف کیا ہے کہ مصر، اسرائیل اور فلسطین کے سربراہان مملکت کے ایک مشترکہ اجلاس کی تیاری پر بات چیت جاری ہے۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مصری صدر عبدالفتاح السیسی سربراہ کانفرنس کی میزبانی کریں گے جس میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور فلسطینی صدر محمود عباس بھی شریک ہوں گے۔