
نابلس میں تنصیبات مسماری کےنوٹس، رام اللہ سڑک کی تعمیر روکنے کا حکم
جمعرات-10-نومبر-2022
کل بدھ کو قابض اسرائیلی حکام نے نابلس کے جنوب میں واقع قصبے دوما میں متعدد زرعی اور رہائشی تنصیبات کو مسمار کرنے کے احکامات جاری کیے اور دعویٰ کیا کہ یہ تنصیبات فلسطینیوں نے اسرائیلی حکومت کی اجازت ک بغیر تعمیر کی ہیں۔ دوسری طرف قابض اسرائیلی حکام نے رام اللہ میں فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے شروع کی گئی سڑک کی تعمیر روکنے کا حکم دیا ہے۔