چهارشنبه 30/آوریل/2025

املاک مسمار

غرب اردن:اسرائیلی فوج نے سوسیا میں پانی کا مرکزی نیٹ ورک تباہ کردیا

کل جمعرات کو قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوب میں الخلیل کے جنوب میں واقع گاؤں سوسیا میں پانی کے مرکزی نیٹ ورک کو تباہ کر دیا جس کے نتیجے میں علاقے میں فلسطینی آبادی پانی سے محروم ہوگیا۔

قابض اسرائیلی حکام نے بیت المقدس میں ایک مکان مسمار کر دیا

صیہونی قابض افواج نے منگل کے روز مقبوضہ شہر بیت المقدس میں ایک فلسطینی شہری کا مکان مسمار کر دیا۔ یہ مکان ایک ایسےوقت میں مسمار کیا گیا ہے جب دوسری طرف القدس سے فلسطینی باشندوں کی جبری بے دخلی کی صہیونی پالیسی پرعمل جاری ہے۔

اسرائیلی ریاستی جبر، فلسطینی اپنے ہاتھوں مکان مسمار کرنے پر مجبور

کل جمعرات کو اسرائیلی قابض حکام نے مسجد اقصیٰ کےمراکشی دروازے کے قریب ایک شہری کو اس کے گھر کا کچھ حصہ مسمار کرنے پر مجبور کر دیا۔ اسرائیلی غاصب ریاست کی فلسطینیوں کے خلاف منظم ریاستی جبر کی یہ تازہ مثال ہے۔

بیت حنینا میں مسماری اور بلڈوزنگ، جلزون میں تعمیرات روکنے کے احکامات

کل پیر کومقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کی نام نہاد بلدیہ کے بلڈوزروں نے شہر کے شمال مشرق میں بیت حنینا قصبے میں ایک رہائشی کمرے کو مسمار کر دیا۔

مغربی کنارے میں یہودی شرپسندوں کے فلسطینیوں اوران کی املاک پر حملے

کل پیر کے روز قابض فوج اور آباد کاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے الگ الگ علاقوں میں فلسطینی شہریوں اور ان کی املاک پر حملہ کیا۔

13 سال میں صہیونی ریاست میں فلسطینیوں کی 9 ہزار املاک مسمار کیں

اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق قابض اسرائیلی افواج نے 2009 سے اگست کے آخر تک 8746 سے زائد فلسطینی عمارتوں کو مسمار کیا اور ہزاروں فلسطینی شہریوں کو بے گھر کیا۔

اسرائیلی فورسز نے غرب اردن میں فلسطینیوں کی 10 املاک مسمار کر دیں

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طوباس میں اسرائیلی فوج نے طمون قصبے کے قریب الراس الاحمر کے مقام پر فلسطینیوں کی مزید 10 املاک مسمار کردیں۔

جنوب مشرقی بیت المقدس میں فلسطینیوں کی متعدد املاک مسمار

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کے جنوب مشرقی قصبے سلوان میں قابض صہیونی فورسز نے بدھ کے روز ایک مسماری آپریشن کے دوران فلسطینی شہریوں کی متعدد املاک کو غیرقانونی قرار دے کر مسمار کردیا۔