
فلسطین میں امریکی اقدام کے خلاف’یوم الغضب‘ شہر شہر احتجاج جاری
جمعرات-7-دسمبر-2017
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت قرار دیے جانے کے اعلان پر فلسطین بھر میں شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔ آج جمعرات کو فلسطین میں مذہبی اور سیاسی جماعتوں کی اپیل پر ملک گیر ’یوم الغضب‘ منایا جا رہا ہے۔ فلسطین کے تمام بڑے اور چھوٹے شہروں میں امریکا کی اسرائیل نوازی کے خلاف عوام سڑکوں پرہیں۔ نظام زندگی مفلوج ہے۔