پنج شنبه 01/می/2025

امریکی قونصل خانہ

امریکا نے القدس میں قونصل خانہ دوبارہ کھولنے کا فیصلہ منجمد کر دیا

اسرائیلی اخبار "ٹائمز آف اسرائیل" نے اطلاع دی ہے کہ امریکا نے فلسطینیوں کو خدمات فراہم کرنے والے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں اپنا قونصل خانہ کھولنے کی بحالی کو اس بنیاد پر منجمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے کہ امریکا قونصل خانہ کھول کرایک نیا محاذ نہیں کھولنا چاہتا۔

مغربی صحارا میں امریکی قونصل خانہ قائم کرنے کا اعلان

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے مراکش کے متنازع علاقے مغربی صحارا میں اپنا قونصل خانہ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

القدس میں امریکی قونصل جنرل کا سفارت خانے میں ادغام!

امریکی کی موجودہ حکومت اور صدرڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے بعد اسلام کے تاریخی شہر مقبوضہ بیت المقدس کو غاصب صہیونیوں کے حوالے کرنے کے یکے بعد دیگر کئی خطرناک اقدامات کیے گئے۔ ایک طرف امریکی حکومت کا یہ دعویٰ کہ وہ فلسطینیوں کو ان کےحقوق دلانے کی کوشش کررہی ہے اور دوسری طرف امریکا کی فاشٹ حکومت نے فلسطینیوں کو مسلسل دھوکے میں رکھنے کے ساتھ ان کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی مجرمانہ کوشش کی گئی۔

القدس میں فلسطینیوں کے لیے قائم امریکی قونصل خانہ بند

امریکا نے فلسطین ۔ اسرائیل امن عمل میں آخری کیل ٹھونکتے ہوئے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے لیے قائم کردہ قونصل خانہ بند کردیا ہے۔ قونصل خانے کے تمام لوازمات القدس میں قائم اسرائیل میں امریکی سفارت خانے میں منتقل کردیا ہے۔