
موجودہ مرکزی کونسل امریکی فیصلے پر اثرانداز نہیں ہو سکتی: حماس
پیر-15-جنوری-2018
اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطین کی موجودہ مرکزی کونسل فلسطین اور القدس کے بارے میں امریکی فیصلوں پر اثرانداز نہیں ہوسکتی۔ حماس کا کہنا ہے کہ موجودہ مرکزی کونسل نام نہاد امن مذاکرات کی راہیں تلاش کررہی ہے حالانکہ فلسطینی قوم کے دیرینہ مطالبات میں اسرائیل سے مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں۔