شنبه 16/نوامبر/2024

امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی

ٹرمپ کے ’اعلان القدس‘ کے خلاف دوسرےہفتے بھی احتجاج جاری

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت قرار دیے جانے کے متنازع فیصلے کے خلاف پوری دنیا میں دوسرے ہفتے بھی احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

فلسطینی مظاہرین کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال ننگی جارحیت قرار

مصرکی سب سے بڑی دینی درس گاہ جامعہ الازھر نے دفاع القدس کے لیے پرامن احتجاج کرنے والے فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔

ٹرمپ کا ’اعلان القدس‘ اعلان جنگ ہے،شکست صہیونیوں کا مقدر بن چکی

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ’اعلان القدس‘ فلسطینیوں اورعالم اسلام کے خلاف کھلا اعلان جنگ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس جنگ میں شکست صہیونی دشمن کی ہوگی۔

ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف برسلز میں بھی احتجاج

بیلجیم کے مرکزی شہر برسلز میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کئے جانے فیصلے کے خلاف احتجاج منعقد کیا گیا۔

بیت المقدس کے محروسین کی تعداد 19 تک پہنچ گئی

اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی نوجوانوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں کرتے ہوئے دو نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔ ان نوجوانوں کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

فلسطین: امریکی فیصلے کے خلاف مسلسل چھٹے روز احتجاج جاری

امریکی صدر ڈونڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کے خلاف قابض اسرائیلی فوج اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ مسلسل چھٹے دن بھی جاری رہا۔

ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف ہم سیکیورٹی کونسل سے رجوع کریں گے: محمود عباس‎

فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا القدس (یروشلیم ) کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ ایک عظیم جرم ہے اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔اس کے بعد امریکا کو اب مشرق وسطیٰ امن مذاکرات میں کوئی کردار نہیں ادا کرنا چاہیے۔

مشرقی بیت المقدس، فلسطین ریاست کا دارالحکومت: او آئی سی

ترکی کے شہر استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی ) کے منعقدہ ہنگامی سربراہ اجلاس کے بعد جاری کردہ حتمی اعلامیے میں دنیا پر زوردیا گیا ہے کہ وہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے جس کا دارالحکومت مشرقی القدس ہو۔

جرمنی: بیت المقدس پر امریکی فیصلے کے خلاف احتجاج

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کئے جانے کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا گیا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اسپین: میڈریڈ میں درجنوں شہریوں کا ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاج

اسپین کے درجنوں شہریوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے خلاف میڈریڈ میں موجود امریکی سفارتخانے کے باہر احتجاج کیا ہے۔