
’امریکا نے حماس رہ نما کو بلیک لسٹ کرکے صہیونی دہشت گردی کی حمایت کی‘
ہفتہ-17-ستمبر-2016
اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے اپنے ایک سرکردہ رہ نما فتحی حماد کا نام امریکا کی طرف سے بلیک لسٹ میں شامل کرتے ہوئے دہشت گرد قرار دینے کی فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ حماس نے اپنےرد عمل میں کہا ہے کہ امریکا نے فتحی حماد کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ واشنگٹن کی پالیسی دہشت گردی کے معاملے میں منافقت پرمبنی اور صہیونی ریاست کی دہشت گردی کی کھلم کھلا حمایت ہے۔